*📌شوہرغیرمحرم عورتوں سے تعلق قائم کرتا ہے بیوی کے لیے کیا نصیحت ہے؟📍*
*Advise for wife whose husband keeps friendship with other women?*
*🌷شیخ عبدالباسط فھیم حفظه الله - مسجد نبوی🌷*
(Shaikh Dr Abdul Basit Faheem)
👇Mudarris Masjid E Nabavi👇
💐جواب 💐
( الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین اما بعد )
📌ایک بہن نے اپنے سوال میں اپنے خاوند کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ عورتوں سے دوستیاں قائم کرنے کی تعلقات قائم کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں اور اس وجہ سے میں بہت پریشان رہتی ہوں ؟؟؟؟
📣تو گزارش یہ ہے کہ یہ پریشانیاں اس لیے ہیں کہ ہم لوگ شریعت پر عمل نہیں کرتے اپنے گھر کے ماحول کو شریعت کے مطابق بنانے کی کوشش نہیں کرتے اس میں جہاں خاوند کا قصور ہے وہاں بیوی کا بھی قصور ہے بیوی اگر چاہے تو اپنے گھر کے ماحول کو تبدیل کرکے رکھ سکتی ہے اپنے گھر کے ماحول کو شریعت کے مطابق بنا سکتی ہے اگر اپنے گھر میں وہ ایسی فضا قائم کردیں جس گھر میں شریعت پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہو تو یقینا یہ ماحول ، یہ فضا شوہر پہ بھی اثر کرے گی
چند چیزیں آپ کے سامنے رکھنا چاہوں گا
1⃣ گھر میں ہر ایک کو یہ مسئلہ معلوم ہونا چاہیے کہ 🕰 وقت اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کو اچھے کاموں میں صرف کرنا چاہیے فضول کاموں میں پڑ کر وقت کو ضائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے ہمارے 🌹نبیؐ فرماتے ہیں📖 *بخاری شریف* کی حدیث ہے
*نِعْمَتَانِ مَغْبُوْنٌ فِیْہِمَا کَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ* (بخاری،۲/۹۴۹ ترمذی ۲/ ۵۶)
دو نعمتیں ایسی ہیں جن نعمتوں کے معاملے میں اکثر لوگ گھاٹے میں ہیں نقصان میں ہیں فرمایا
1⃣ صحت تندرستی
2⃣ فارغ وقت کا ہونا
فارغ وقت کو اللہ کی اطاعت میں لگانا چاہیے ، تلاوت میں لگانا چاہیے۔ گھر میں📖 قرآن پاک کی🔊 تلاوت ہو رہی ہو ، گھر میں قرآن پاک کا ترجمہ اور تفسیر اس کا اہتمام ہو ، گھر میں کسی اچھے عالم دین کی🎤 تقریر بار بار لگائی جاتی ہو تو یقینا⛪ گھر کا ماحول بہتر ہوتا چلا جائے گا لیکن اگر ہم گھر میں ایسا ماحول قائم نہیں کریں گے تو پھر گھر کے افراد وہ خاوند ہو یا اولاد وہ گناہ کی طرف راغب ہو سکتے ہیں کیونکہ شیطان ان پر اپنے حملے کر رہا ہے یہاں یہ بات بھی ذہن میں رکھی جائے کہ گھر کے ہر فرد کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ کسی مرد اور عورت کو آپس میں پیار و محبت💗 کی باتیں کرنے کی اجازت نہیں ہے ہاں یہ بات ٹھیک ہے کہ ضرورت کے وقت کوئی مرد کسی اور عورت سے بات کر سکتا ہے لیکن غیر مرد اورغیر عورتیں آپس میں پیار و محبت کی باتیں کریں ، کوئی عورت کسی مرد سے شیریں انداز میں باتیں کرے اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا
اللہ💐 تبارک و تعالی📌 *سورہٴ احزاب* میں 🌹نبیؐ کی بیویوں کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں
جو پاکباز ترین عورتیں ہیں
*فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوفًا (32)*
کہ جب تم کسی مرد سے بات کرنے لگو تو بات میں نرمی نہیں ہونی چاہیے لہجے میں نرمی نہیں ہونی چاہئے اگر لہجے میں نرمی ہو گی تو جس کے دل میں بیماری ہے وہ طمع کرے گا وہ سوچے گا کہ یہاں پر دوستی لگ سکتی ہے
*وَقُلْنَ قَوْلا مَعْرُوفًا*
اس کے باوجود اگر کسی مرد سے بات کرنی پڑی تو اچھے انداز سے بات کی جاسکتی ہے
📌تو یہ اصول ہم اپنے خاوند کو بتائیں کہ آپ جس عورت سے باتیں کرتے ہیں اس عورت کے لئے جائز نہیں ہے کہ آپ سے پیار و محبت کی باتیں کرے اور نہ آپ کے لئے جائز ہے کہ گناہ کے اس کام میں آپ اس سے تعاون کریں لیکن یہ احادیث اور یہ آیات صرف خاوند کے لئے نہیں ہے یہ گھر کے ہر فرد کے لئے ہے یہ مسئلہ ہمارے بھائی کو بھی معلوم ہونا چاہیے ہمارے جوان بیٹے کو بھی معلوم ہونا چاہیے اور ہمارے خاوند کو بھی معلوم ہونا چاہیے
📌 گھر کے افراد کو یہ مسئلہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اسلام غیر عورتوں کے ساتھ دوستیاں لگانے سے روکتا ہے غیر عورتوں سے مراد ہر وہ عورت ہے جس سے خاوند کا کبھی بھی کسی بھی موقع پر نکاح ہو سکتا ہو آپ کے خاوند کا جس عورت سے کبھی کسی شکل میں نکاح ہو سکتا ہے وہ اس کے لیے غیر ہے آپ کی بہن آپ کے خاوند کے لیے غیر ہے آپ کے خاوند کی کزنز ، چچا کی بیٹیاں ، خالہ کی بیٹیاں ، پھپھو کی بیٹیاں اور آپ کی خالہ کی بیٹیاں ، آپ کے چچا کی بیٹیاں یہ سب آپ کے خاوند کے لئے غیر ہیں تو آپ پہلے خود ان احکام پر عقیدہ رکھیں ایمان رکھیں کہ اسلام کے یہ احکام بالکل ٹھیک ہیں بالکل درست ہیں ۔ اسلام نے ان سے دور رہنے کا جو حکم دیا ہے بالکل صحیح ہے اور پھر اپنے خاوند سے بھی یہ مطالبہ کریں کہ وہ بھی شریعت کے ان احکام کو قبول کریں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
📖قرآن حکیم میں
*وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُواْ الْكِتَابَ مِن قَبْلِكُمْ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ وَلاَ مُتَّخِذِي أَخْدَانٍ*
🌹کہ مومن عورتوں میں سے جو پاکدامن عورتیں ہیں وہ تمہارے لئے حلال ہیں تم ان سے نکاح کرسکتے ہو اور وہ اقوام جن پہ آسمانی کتابیں نازل ہوئی ہیں یہودی اور عیسائی ان کی پاک دامن عورتیں بھی تمہارے لئے حلال ہیں تم ان سے نکاح کرسکتے ہو
📍یہاں پہ اللہ تعالی پاکدامنی کی شرط لگا رہے ہیں آوارہ عورت بد کار عورت سے شادی کرنے کی اجازت نہیں ہے
🌹 *إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ*
🕯پاک دامن عورتوں سے شادی کی تب اجازت ہے جب تم انھیں حق مہر دو
*🌹مُحْصِنِينَ*
🕯اور تمہارا ارادہ نکاح کا ہو
*🌹غَيْرَ مُسَافِحِينَ*
🕯زنا کا ارادہ نہ ہو ، یاریاں اور دوستیاں لگانے کا ارادہ نہ ہو
📌تو کسی مومن پاکدامن عورت سے ، پاکدامن یہودی ، عیسائ عورت سے شادی کی تب اجازت ہے جب زنا کا ارادہ نہ ہو یاری لگانے کا ارادہ نا ہو باقاعدہ نکاح کا ارادہ ہو
دیکھئے قرآن پاک یہاں غیر عورتوں سے دوستیاں لگانے سے روک رہا ہے دوستیاں جب لگائی جاتی ہیں اس میں لوگ غیر عورت کو دیکھتے ہیں جب کہ نبی علیہ السلام فرماتے ہیں
*🌹فَزِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ*
📌غیر عورتوں کو دیکھنا یہ 👀آنکھوں کا زنا ہے
📌غیر عورتوں سے پیار و محبت کی باتیں کرنا یہ زبان 👅کا زنا ہے
📌غیر عورتوں کی پیار و محبت پر مشتمل باتیں سننا یہ کانوں👂🏻 کا زنا اور بدکاری ہے
📌غیر عورتوں کے ہاتھ پکڑنا 🤝🏻یہ بد کاری ہے ہاتھوں کا زنا ہے
📌غیر عورتوں کی طرف چل کر جانا یہ پاؤں👣 کا زنا اور بدکاری ہے
💐اللہ تعالی فرماتے ہیں
*📖قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَہُمْ*
کہ مومنوں کو چاہئے مومنوں کو آپؐ حکم دیں جو اپنی نگاہیں جھکا کر رکھیں اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں
💐اور پھر اللہ نے کہا
*📖وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ*
🌹 مومن عورتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی نگاہیں جھکا کر رکھیں اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں
📌📌 آج ضرورت اس بات کی ہے کہ عورتیں یہ کوشش کریں کہ ہماری فیملی کے تعلقات کسی ایسی فیملی سے ہوں جو شریعت کے پابند ہو جو آوارہ قسم کے لوگ نہ ہوں جو بے حیا قسم کے لوگ نہ ہوں اور فیملیوں سے تعلقات قائم کرنے میں بیویوں کا کردار بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے
🌹نبی علیہ السلام فرماتے ہیں
📖 *ابو داؤد شریف* کی حدیث ہے
*🕯المرءُ عَلی دِینِ خَلِیْلِہ*
📍 انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے
*🕯فَلْیَنْظُرْ أَحَدُکُمْ مَنْ یُخَالِلُ*
📍اس لئے تم میں سے ہر ایک کو جائزہ لینا چاہیے کہ میری دوستی کن سے ہے میرے تعلقات کن سے ہیں
📌 آپ خاوند کی حوصلہ افزائی کریں جب خاوند اچھے لوگوں سے تعلقات قائم کرے اور خاوند کی حوصلہ شکنی کریں جب خاوند غلط قسم کے لوگوں سے تعلقات قائم کرے
📍 تو ایسے امور کو اپنا کر آپ خود بھی برائی سے بچ سکتی ہیں اور آپ اپنے خاوند اور بچوں کو بھی برائی سے محفوظ رکھ سکتی ہی گھر کے ماحول کو فلموں سے ، ڈراموں سے ، موسیقی سے ، ساز سے پاک صاف رکھا جائے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دل❤ اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اللہ سے دعا 🤲🏻کی جائے اللہ تعالی آپ کے خاوند کو آپ کے شوہر کو ہدایت دے اور ان کے دل کو اللہ پاک صاف کریں اور اللہ انہیں پاکدامن بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ جیسا کہ پہلے گزارش کر چکا ہوں ⛪گھر کا ماحول اچھا بنائیں اور کوشش کریں کہ آپ لوگوں کے تعلقات اچھے لوگوں سے ہوں اور پھر آپ خود نماز پڑھنے والی ہوں اللہ سے 🤲🏻دعا کرنے والی ہوں اور خاوند کو بھی آپ کوشش کریں ایسی مجلسوں میں بھیجا جائے جہاں قرآن و حدیث کا درس ہوتا ہے جہاں پر توحید کا درس ہوتا ہے انہیں کسی ایسی کلاس میں بھیجیں جہاں قرآن کا ترجمہ پڑھایا جاتا ہو ، قرآن کی تفسیر پڑھائی جاتی ہو ۔ یہ بات خاوند سے بار بار کی جائے اور کہی جائے ۔دیکھا یہ گیا ہے کہ عورتیں دنیاوی معاملات میں خاوند سے اپنا مطالبہ منوالیتی ہیں لیکن جب دین کی باری آتی ہے تو سستی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ ایک دفعہ کہنے کی بعد سمجھتی ہیں ہم نے اپنا حق ادا کر دیا ۔
📌یاد رکھیں اگر آپ کا خاوند آپ کا بیٹا کوئی برائی کی راہ پر لگتا ہے تو اس کا نقصان پورے گھر کو ہوگا آج نہیں تو کل ہوگا اس دنیا میں نہیں تو آخرت میں ہوگا
💐اللہ رب العزت سے دعا🤲🏻 ہے کہ ہم سب کو وہ شریعت کا پابند بننے کی توفیق عطا فرمائے وصلی اللہ تعالی علی نبی محمد وآلہ واصحابہ اجمعین
*🌹شیخ عبدالباسط فھیم حفظه الله - مدرس مسجد نبوی* 🌹
No comments :
Post a Comment