Showing posts with label Sunan Abu Dawud. Show all posts
Showing posts with label Sunan Abu Dawud. Show all posts

15/02/2020

Salam Pherne Se Pahley Akhri Tashahud mein Dua-5

**سلام پھیرنے سے پہلے آخری تشہد میں دعائیں​**

**5- اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ**

❞اے اللہ! میری مدد کر، اپنے ذکر پر اپنے شکر پر اور اپنی بہترین عبادت پر۔❝


اسنادہ صحیح، سنن ابی داؤد:1522،سنن نسائی:1302

       ❀⊱┄┄┄┄┄┄┄┄┄

18/05/2019

Zakaat ki Adayegi (urdu)

*بسم اللہ الرحمن الرحیم​*

*اللہ رب العزت کی توفیق سے اس تحریر کو پڑھنےکےبعدآپ اس قابل ہوجائیں گےکہ آپ دوسروں بتا سکیں کہ​*

*سونا چاندی،زمین کی پیداوار،مال تجارت، جانور، پلاٹ، کرایہ پر دیےگئے مکان،گاڑیوں اور دکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔​*

ان شاءاللہ العظیم​

*1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر6-7)​*

2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)​

3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)​

4۔جوزکاۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار اور حبث ہیں۔​

5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہونگے۔(البقرہ277)​

6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)​

*زکوٰۃکا حکم​*

ہر مال دارمسلمان مردہویاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ ،عاقل ہویا غیر عاقل۔بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔​

نوٹ۔ سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال ان سے زکاۃدینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔​

صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔​

*زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے​*

زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے ۔1۔سونا چاندی2۔زمین کی پیداوار3۔مال تجارت4۔جانور۔​

*سونے کی زکوٰۃ​*

87گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکاۃ واجب ہے۔جس کے پاس اس سے کم سونا ہے اس پر نہیں(ابن ماجہ1/1448)​

نوٹ۔ سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکاۃ واجب ہے۔(سنن ابودائودکتاب الزکاۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔​

فتح الباری جز چار صفحہ 13)​

*چاندی کی زکوٰۃ​*

612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکاۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)​

*زکوٰۃ کی شرح​*

زکاۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)​

*زمین کی پیداوار پر زکوٰۃ​*

مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار اگر پانچ وسق سے زیادہ ہے یعنی (725کلوگرام تقریبا18من) ہے​

تو زکاۃ یعنی عشر بیسواں حصہ دینا ہوگاورنہ نہیں۔اور قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکاۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)​

نوٹ: گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکاۃیعنی (عشر )بیسواں حصہ نکالیں۔​

(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)​

*اونٹوں کی زکوٰۃ​*

پانچ اونٹوں کی زکاۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکاۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)​

*بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ​*

30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے اور 40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکاۃ دیں۔(ترمذی1/509)​

بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔​

*بھیڑ بکریوں کی زکوٰۃ​*

40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکاۃ ہےاور120 سےلےکر200تک دو بکریاں زکاۃ(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)​

*چالیس بکریوں سے کم پر زکاۃ نہیں۔​*

*کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ​*

کرایہ پر دیئے گئے مکان پر زکوٰۃ نہیں لیکن اگر اسکا کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھراس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃنہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔​

*گاڑیوں پر زکوٰۃ​*

کرایہ پر چلنےوالی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہےوہ بھی اس شرط کےساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔​

*نوٹ : گھریلو استعمال والی گاڑیوں،جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)​*

*سامان تجارت پر زکوٰۃ​*

دکان کسی بھی قسم کی ہو اسکےسامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔​

نوٹ: دکان کےتمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکاۃ دیں یعنی ۔دکان کی اس آمدنی پرزکاۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکاہ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ انسے ساڑھےباون تولےچاندی خریدی جاسکے​

*پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ​*

جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکاۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکاۃ نہیں۔​

(سنن ابی دائودکتاب الزکاۃ حدیث نمبر1562)​

*کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے​*

ماں باپ اور الاد کےسوا سب زکاۃ کےمستحق مسلمانوں کو زکاۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اور اولاد پر اصل مال خرچ کریں زکاۃ نہیں۔​

نوٹ:(ماں باپ میں دادا دادی ، نانا نانی اور اولاد میں پوتے پوتیاں،نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔( ابن باز)​

*زکوٰۃ کے مستحق لوگ​*

1۔مساکین(حاجت مند)2۔غریب 3۔ زکاۃوصول کرنےوالے 4۔مقروض5۔ غیرمسلم جواسلام کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہو​

6۔قیدی7۔مجاھدین7۔مسافر۔(سورۃالتوبہ60)​

نوٹ:ان میں سےکسی ایک مستحق کو ساری زکاۃدی جا سکتی ہے۔(مسلم

07/05/2019

Subha ke Azkaar (Urdu)

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم*

┌─━━━•┈✵⊰✿⊱✵•┈━━━─┐

*_🌤📿 صبــح کے اذکــار📿🌤_*

♥🤲🏻 *اَللّٰهُـــمَّ بِكَ اَصْبَحْــنَا وَبِكَ اَمْسَیْنَا وَبِكَ نَحْــیَا وَبِكَ نَمُـوْتُ وَاِلَیْـكَ النُّشُـــوْرُ -*

⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ!تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی ،اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی ،اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں،اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں،اور تیری طرف ہی لوٹناہے.[الترمذي]

♥🤲🏻 *اَصْبَحْــنَا عَلَى فِطْـرَةِ الاِسْــلاَمِ , وَكَلِمَةِ الْاِخْــلَاصِ , وَدِیْــنِ نَبِیْنَا مُحَمَّدٍ صَلَى اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمْ وَمـِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاهِیْـمَ حـَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْـــرِكِیْنَ.*

  ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::*(ایک مرتبہ)ہم نے فطرت اسلام ، کلمہ اخلاص ، اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اوراپنے باپ ابراہیم علیہ السلام جو ایک رخ اور فرماں بردار تھے کی ملت پر صبح کی اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔[صحیح الجامع]

*♥🤲🏻اَصْبَحْــنَا وَاَصْبٙحٙ الْمُلْكُ لِلّٰهِ وَالْحَـمْدُ لِلّٰهِ، لَا اِلٰهَ اِلَّااللهُ وَحــْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ المُلْكُ ولَهُ الْحـَمْدُ، وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَیْءٍ قَدِیـْرٌ ، رَبِّ اَسْاَلُكَ خـَیْرَ مَا فِیْ هٰذَا الْیَـوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْـدَهُ ، وَاَعـُوْذُبِكَ مِنْ شَــرِّ هٰذَا الْیَـوْمِ وَشـَرِّ مَا بَعـْدَهُ، رَبِّ اَعـُوْذُبِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُـوْءِ الْكِبـَرِ ،رَبِّ اَعـُوْذُبِكَ مِنْ عَــذَابٍ فِیْ النَّارِ وَعَــذَابٍ فِیْ الْقَبْــرِ.*(ایک مرتبـہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::*ہم نے صبح کی اوراللہ کے سارے ملک نےشام کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‌، اسکی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔ ائے میرے رب ! میں تجھ سے اس دن کی بہتری کا سوال کرتا ہوں‌ اور اس دن کی بہتری کا جو اس کے بعد آنے والا ہے اور میں اس دن کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس کے بعد آنے والے دن کے شر سے ۔ ائے میرے رب ! میں‌ کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں‌۔ ائے میرے رب ! میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔(مسلم)

*♥🤲🏻 اَللّٰہُمّ اِنِّیْ اَصْبٙحْتُ اُشْہِدُكَ وَاُشْہِدُ حـَمَلَۃَ عَرْشِكَ وَمَلاَئِكَتَكَ وَجَمِیْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللہُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَ نْتَ وَحـْدَكَ لاَ شَرِیْكَ لَكَ وَاَنَّ مُحَـمَّدًا عَبْـدُكَ وَرَسُوْلُكَ.*(چـار مرتبـہ)

  ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ ! میں نے صبح کی ، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کو اور تیرے ( دیگر ) فرشتوں کو اور تیری پوری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ صرف تو ہی سچا معبود ہے اور تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ تو اکیلا ہے ،تیرا کوئی شریک نہیں اور محمدﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔ فضیلت : جو شخص اسے ہرشام چار چار مرتبہ پڑھ لےتو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کردیتا ہے۔[عمل اليوم والليلة لابن السني ، ابو داؤد]

*♥🤲🏻 حَسْبِیَ اللہُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا هُوَعَلَیْہِ تَوَکَّـلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ.*(سات مرتبہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* مجھے اللہ ہی کافی ہے ، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ، میں نے اسی پر توکل کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ۔[ابو داؤد ، عمل الیوم واللیلة لابن السني]

*🎀فضیلت:* جو شخص اسے صبح وشام سات سات مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے دنیاوی واخروی غموں سے نجات دے دیتا ہے.

*♥🤲🏻 رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِالْاِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَــمَّدٍ نَّبِیًّا*(تین مرتبـہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* میں اللہ کو رب ماننے اور اسلام کو دین ماننے اور محمدﷺ کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔

*🎀فضیلت:* جو شخص اسے صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے ، اللہ پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ اسے قیامت والے دن راضی کرے۔

*♥🤲🏻سُبْحـَانَ اللهِ وَبِحَـــمْدِهِ عَـــدَدَ خـَلْقِهٖ ، وَرِضَا نَفْسِهٖ ، وَزِنَةَ عَرْشِهٖ ، وَمـِدَادَ كَلِمَاتِهٖ*(تین مرتبہ)

         ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اپنی نفس کی خوشنودی کے برابر، اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کے سیاہی کے برابر۔

*🎀فضیلت:* اس دعا کا اجر اس ذکر سے زیادہ ہے جو فجر کی نماز کے بعد مُصّلےپر بیٹھ کر چاشت تک کیا جائے۔(مسلم)

*♥🤲🏻لَااِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدیْرٌ .*(۱۰۰ مرتبہ)

        ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‌۔ وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں‌۔ اس کی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔

*🎀فضیلت:* جو شخص (۱۰۰) سو مرتبہ یہ دعا پڑھے گا ، اسے دس غلام آزاد کرنے برابر ثواب ملے گا ، ایک سو نیکیاں‌لکھی جائیں گی ۔ اور اس کے سو گناہ مٹا دیے جائیں گئے ۔(متفق علیہ)

*🌹📖 اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ*

*🎀فضیلت :* جس شخص نے آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد پڑھا تو اُسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔(نسائی)

*📖🌹 قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ ﴿١﴾اللَّـهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤}*

*📖🌹قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴿١﴾مِن شَرِّ مَا خَلَقَ﴿٢﴾وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَب﴿٣﴾َوَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾*

*📖🌹قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ(١) مَلِكِ النَّاسِ(٢) إِلَهِ النَّاسِ(٣) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (٤) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ(٥) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ(٦)*

*🎀فضیلت :* جو شخص ان سورتوں کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے اسے یہ ہر چیزسے کافی ہوجاتی ہے۔(ترمذی)

*📿🤲🏻سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ.*(۱۰۰ مرتبہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* میں اللہ کی پاگیزگی بیان کرتا ہوں ‌اس کی تعریف کے ساتھ۔

*🎀فضیلت :* جو شخص یہ دعا صبح کو ۱۰۰ سو مرتبہ اورشام کو ۱۰۰ سو مرتبہ پڑھ لےاس کے گناہ مٹادئے جاتے ہےاگر چہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔‌(مسلم)

*📿🤲🏻بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِیْ الْاَ رْضِ وَلَا فِیْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ.*(تین مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین وآسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔

*🎀فضیلت :* جو شخص یہ دعا صبح کو تین مرتبہ اور شام کو تین مرتبہ پڑھ لے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی۔(ترمذی)

*🕋🌹 اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَی وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّهُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ.*(ایک مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ! تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں‌ ، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں‌ تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ، میں‌تجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ،میں‌تیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں‌ ، لہذا تو مجھے معاف کر دے ۔ واقعہ یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں ‌کو معاف نہیں کر سکتا

*🎀فضیلت :*  یہ دعا ’’سید الاستغفار ہے‘‘ جو شخص یہ دعاصبح اور شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھے اور اس دن اس کی موت آجائےتو سیدھا جنت میں جائے گا۔(بخاری)

*🕋🤲🏻یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكِ اَسْتَغِیْثُ ، اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ كُـلَّهٗ ،وَلَا تَكِلْنِیْ اِلَى نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ .* (ایک مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے زندہ جاوید ! ائے قائم و دائم !‌میں‌تیری ہی رحمت کے ذریعے سے مدد طلب کرتا ہوں‌، تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ چھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا[صحیح الترغیب والترھیب]

*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ كُلِّ شَیْءٍ وَمَلِیْكَهُ ، اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَ نْتَ، اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْكِهٖ، وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰى نَفْسِیْ سُوْٓءًا اَوْ اَجُرَّهٗ اِلٰى مُسْلِمٍ.* (ایک مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ ! غیب اور حاضر کے جاننے والے ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے !‌ ہر چیز کے رب اور اس کے مالک ! میں‌گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں‌ ۔ میں ‌تیری پناہ میں آتا ہوں‌۔ اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ اپنے ہی خلاف کسی برائی کا ارتکاب کروں‌یا اسے کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں ۔

*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ اِنِّى اَسْاَلُكَ الْعَافِیَةَ فِى الدُّنْیَا وَالاَخِرَةِ ،اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِىْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَهْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِی ْوَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ ،اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیْ وَمِنْ خَلْفِی وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ ، وَاَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ اَنْ اُغْتَالَا مِنْ تَحْتِیْ.*

       ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں‌معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں‌، ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں‌۔ ائے اللہ ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن دے ۔ ائے اللہ ! تو میری حفاظت فرما ، میرے سامنے سے ، میرے پیچھے سے ، میری دائیں طرف سے ، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے ۔ اور میں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں‌کہ ناگہاں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔[أبوداود]

*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی بَدَنِیْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی سَمْعِیْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی بَصَرِیْ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ .اَللّٰهُمَّ اِنّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكُفْرِ ،وَالْفَقْرِ ، وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ.*(تین مرتبہ)

         ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ ! مجھے میرے جسم میں عافیت دے، اے اللہ ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے، اے اللہ ! مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں- اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں[ أبوداؤد]

*💟مـــــذکورہ اذکار خــود بھی پڑھیــں اور دوسروں سے بھی شیئـر کریں- جــــزاکم اللہ خیـرا💟*

└─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─┘
https://allah-ek.blogspot.com/2019/05/subha-ke-azkaar-urdu.html?m=1

06/05/2019

Iftaar k Baad ki Dua

Bismillahirrahmanirrahim

       *Mafhum e Hadees*

🥛*Iftaar k Baad ki Dua*🥛
.
*ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله*
Umar razi Allah anhuma ko dekha, woh apni daarhi ko muthi mein pakarte aur jo muthi se zayed hoti usay kaat dete, aur kehte ke rasool Allah sale Allah aleh wasallam jab aftaar karte to yeh dua parhte :
*«ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله»”*
*pyaas khatam ho gayi, ragein tar ho gayeen, aur agar Allah ny chaha to sawab mil gaya*

*عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ، وہ اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے اور جو مٹھی سے زائد ہوتی اسے کاٹ دیتے ، اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے : «ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله» ” پیاس ختم ہو گئی ، رگیں تر ہو گئیں ، اور اگر اللہ نے چاہا تو ثواب مل گیا*

Marwan ibn Salim al-Muqaffa' said:
I saw Ibn Umar holding his beard with his hand and cutting what exceeded the handful of it. He (Ibn Umar) said that the Prophet (ﷺ) said when he broke his fast: *Thirst has gone, the arteries are moist, and the reward is sure, if Allah wills*

*حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى أَبُو مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، أَخْبَرَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، - يَعْنِي ابْنَ سَالِمٍ - الْمُقَفَّعُ - قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقْبِضُ عَلَى لِحْيَتِهِ فَيَقْطَعُ مَا زَادَ عَلَى الْكَفِّ وَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَفْطَرَ قَالَ* ‏ "‏ *ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ* ‏"‏ ‏.‏

📙Grade: Hasan (Al-Albani)  حسن   (الألباني)حكم     :
Reference : Sunan Abi Dawud 2357In-book reference : Book 14, Hadith 45English translation : Book 13, Hadith 2350

https://allah-ek.blogspot.com/?m=1

06/04/2019

Barish, garj aur hawavo se mutalukh Duayein

بارش، گرج اور ہواوں سے متعلق دعائیں
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
☁ بارش طلب کرتے وقت
(( اللَّهُمَّ اسقِنَا غَيثاً مُغيثاً مَريئاَ مَريعاً نافِعاً غير ضارٍّ، عاجِلاً غيرَ آجِلٍ ))
اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوشگوار، سرسبز و شاداب نفع بخش، نقصان نہ دینے والی، جلد برسنے والی ، دیر سے برسنے والی نہ ہو
(صحیح بخاری 1014 ، صحیح مسلم 897)
---------------------------------
(( اللَّهُمَّ أغِثْنَا، اللَّهُمَّ أغِثْنَا، اللَّهُمَّ أغِثْنا ))
اے اللہ!ہم پربارش برسا، اے اللہ!ہم پربارش برسا، اے اللہ!ہم پربارش برسا
(اسنادہ حسن، سنن ابی داود 1169 ، المستدرک للحاکم 1/327 ح 1222)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
☔ بارش گرتےوقت
(( اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا))
اے اللہ! (اس) بارش کو فائدہ مند بنا
(صحیح بخاری 1032)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
💧 بارش اترنے کے بعد ذکر
(( مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللهِ وَرَحْمَتِهِ ))
ہم اللہ کے فضل اور اس کی رحمت  کے ساتھ بارش سے نوازے گئے
(صحیح بخاری 846 ، صحیح مسلم 71)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
🌧 ضرورت سے زائد بارش ہوجائے تو
(( اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ ))
اے اللہ! ہمارے اردگرد بارش برسا اور (اب) ہم پر نہ(برسا)، اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر (بارش برسا)
(صحیح بخاری 1014 ، صحیح مسلم 897)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
🌪 ہوا چلتے وقت کی دعائیں
(( اللَّهُمَّ إِني أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وخَيْر ما أُرسِلَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بك مِنْ شَرِّهِا ، وَشَرِّ ما فِيها ، وَشَرِّ ما أُرسِلَتْ بِهِ ))
اے اللہ!  میں تجھ سے اس کی بھلائی، جو اس میں ہے  اس کی بھلائی  اور جس کے ساتھ یہ  بھیجی گئی ہے  اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ  سے اس  کے شر، جو اس میں ہے اس کے شر اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سےتیری پناہ میں آتا ہوں
(صحیح مسلم 899)
---------------------------------
(( اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَها، وأعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ))
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی  کا سوال کرتا ہوں،  اور اس  کے شر سے تیری پناہ  میں آتا ہوں
(اسنادہ حسن، سنن ابی داود 5099،5077 ، سنن ابن ماجہ 3727،3882 ، المستدرک للحاکم 4/285 ح 7769)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
⛈ بادل گرجتے وقت کی دعا
عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جب بادل گرج سنتے تو تمام باتیں چھوڑ کر یہ کلمات کہتے:
(( سُبْحَانَ الَّذِي يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ ))
پاک ہے وہ ذات جس کی تعریف کے ساتھ یہ گرج تسبیح کرتی ہے اور فرشتے اس کے خوف سے تسبیح کرتے ہیں
(صحیح، موطا امام مالک 2/380)
---------------------------------
(حصن المسلم، تحقیق حافط زبیر علی زئی رحمہ اللہ)