06/04/2019

Barish, garj aur hawavo se mutalukh Duayein

بارش، گرج اور ہواوں سے متعلق دعائیں
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
☁ بارش طلب کرتے وقت
(( اللَّهُمَّ اسقِنَا غَيثاً مُغيثاً مَريئاَ مَريعاً نافِعاً غير ضارٍّ، عاجِلاً غيرَ آجِلٍ ))
اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوشگوار، سرسبز و شاداب نفع بخش، نقصان نہ دینے والی، جلد برسنے والی ، دیر سے برسنے والی نہ ہو
(صحیح بخاری 1014 ، صحیح مسلم 897)
---------------------------------
(( اللَّهُمَّ أغِثْنَا، اللَّهُمَّ أغِثْنَا، اللَّهُمَّ أغِثْنا ))
اے اللہ!ہم پربارش برسا، اے اللہ!ہم پربارش برسا، اے اللہ!ہم پربارش برسا
(اسنادہ حسن، سنن ابی داود 1169 ، المستدرک للحاکم 1/327 ح 1222)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
☔ بارش گرتےوقت
(( اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا))
اے اللہ! (اس) بارش کو فائدہ مند بنا
(صحیح بخاری 1032)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
💧 بارش اترنے کے بعد ذکر
(( مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللهِ وَرَحْمَتِهِ ))
ہم اللہ کے فضل اور اس کی رحمت  کے ساتھ بارش سے نوازے گئے
(صحیح بخاری 846 ، صحیح مسلم 71)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
🌧 ضرورت سے زائد بارش ہوجائے تو
(( اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اللَّهُمَّ عَلَى الْآكَامِ وَالظِّرَابِ وَبُطُونِ الْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ ))
اے اللہ! ہمارے اردگرد بارش برسا اور (اب) ہم پر نہ(برسا)، اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑیوں، وادیوں کے درمیان اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر (بارش برسا)
(صحیح بخاری 1014 ، صحیح مسلم 897)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
🌪 ہوا چلتے وقت کی دعائیں
(( اللَّهُمَّ إِني أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرِ مَا فِيهَا ، وخَيْر ما أُرسِلَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بك مِنْ شَرِّهِا ، وَشَرِّ ما فِيها ، وَشَرِّ ما أُرسِلَتْ بِهِ ))
اے اللہ!  میں تجھ سے اس کی بھلائی، جو اس میں ہے  اس کی بھلائی  اور جس کے ساتھ یہ  بھیجی گئی ہے  اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں تجھ  سے اس  کے شر، جو اس میں ہے اس کے شر اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سےتیری پناہ میں آتا ہوں
(صحیح مسلم 899)
---------------------------------
(( اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَها، وأعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا ))
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی  کا سوال کرتا ہوں،  اور اس  کے شر سے تیری پناہ  میں آتا ہوں
(اسنادہ حسن، سنن ابی داود 5099،5077 ، سنن ابن ماجہ 3727،3882 ، المستدرک للحاکم 4/285 ح 7769)
---------------------------------
🌦☁🌧🌩⛈🌪💧☔☀🌤☄
---------------------------------
⛈ بادل گرجتے وقت کی دعا
عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جب بادل گرج سنتے تو تمام باتیں چھوڑ کر یہ کلمات کہتے:
(( سُبْحَانَ الَّذِي يُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ ))
پاک ہے وہ ذات جس کی تعریف کے ساتھ یہ گرج تسبیح کرتی ہے اور فرشتے اس کے خوف سے تسبیح کرتے ہیں
(صحیح، موطا امام مالک 2/380)
---------------------------------
(حصن المسلم، تحقیق حافط زبیر علی زئی رحمہ اللہ)

No comments :

Post a Comment