جیسا کے آپ سب جانتے ہیں ماہِ شعبان اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور رمضان کی آمد آمد ہونے کو ہے، ماہِ رمضان میں روزہ افطار کرنے کے حوالے سے ایک ضعیف حدیث عوام الناس میں بہت مقبول ہے جس کے الفاظ کچھ اس طرح سے ہیں 👇🏻:
*’’اللہم لک صمت و علی رزقک افطرت‘‘*
(سنن أبو داؤد، : 2358 )
اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔یہ حدیث دو سندوں سے مروی ہے اور اس کی دونوں سندیں ہی ضعیف ہیں۔
*تفصیل ملاحظہ کیجیے:*
*(1)* انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب روزہ افطار کرتے تو یہ کلمات کہتے:
*’’ بسم الله،اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت‘*
(طبرانی اوسط 7549،طبرانی صغیر 912،اخبار اصبہان 1756)ضعیف جدا۔
اس سند میں اسماعیل بن عمرو بن نجیح اصبہانی ضعیف اور داود بن زبرقان رقاشی متروک راوی ہے
*(2)* معاذ بن زہرہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں خبر پہنچی کہ نبیﷺ جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا کرتے:
*’’اللهم لك صمت وعلى رزقك أفطرت .‘‘*
(سنن ابوداود:2358،سنن بیہقی:239/4،مصنف ابن ابی شیبہ:9837،)ضعیف۔
یہ حدیث دو علتوں کی وجہ سے ضعیف ہے۔
*👈🏻1۔* یہ روایت مرسل ہے معاذبن زہرہ تابعی ہے،
*👈🏻2۔* معاذبن زہرہ مجہول راوی ہے۔
اس کے برعکس روزہ افطار کرتے وقت کی آیندہ دعا مسنون ہے،عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺجب روزہ افطار کرتے تو الفاظ کہتے:
*🍃🌹 ’’ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله‘‘*
پیاس چلی گئی ،رگیں تر ہو گئیں اور اگر اللہ نے چاہا تو اجر ثابت ہوگیا۔ (سنن ابوداود:2357،حاكم 1 / 422 ،بیہقی 4 / 239،عمل الیوم و اللیلہ لابن السنی:477)اسنادہ حسن۔
*ان شاءاللہ کوشش کریں رمضان سے اوّل ہی رمضان کی تیاری مکمل کی جائے اور صحیح احادیث کو عمل میں لایا جائے۔ وباللہ التوفیق*
No comments :
Post a Comment