04/11/2019

Part 2 - Seerat un Nabee Sal-Allahu Alaihi Wasallam

*Bismillahirrahmanirraheem*

*✦ Part 2 - Seerat un Nabee Sal-Allahu Alaihi Wasallam*
----------------
✦ Aap sallallahu alaihi wasallam darmiyani qad ke they , na bahut lambe  aur na chothe qad wale, rang khulta hua tha , na bilkul safed aur na hi  bilkul gandum ke jaisa, Aap sallallahu alaihi wasallam ke baal na bilkul  mudey huye sakht qism ke they aur na seedhe latke huye hi they.

✦ Nuzul e wahi ke waqt Aap sallallahu alaihi wasallam ke umar 40 saal thi,  makka mein Aap sallallahu alaihi wasallam ne 10 saal qayam farmaya aur  is pure arsey mein Aap par wahi nazil hoti rahi aur madina mein bhi Aap  sallallahu alaihi wasallam ne 10 saal qayam kiya.

✦:Aap sallallahu alaihi wasallam ke sir aur dadhi mubarak  mein 20 baal bhi safed nahi huye they.

✦ Aap sallallahu alaihi wasallam ka seena bahut kushada aur  khula hua tha , Aap sallallahu alaihi wasallam ke baal kano ki lau tak latke  rahte they.Anas Radi allahu anhu kahtey hain ki Maine Aap sallallahu alaihi wasallam se zyada khubsurat kisi ko nahi dekha

✦:Rasool-Allah sallallahu alaihi wasallam ka chehra chand ki  tarah khubsurat tha, Jab bhi Rasool-Allah sallallahu alaihi wasallam kisi  baat par khush hote to chehra mubarak chamak uthta tha aisa malum  hota jaise chand ka tukda ho , aur hum aapke chahre se aapki khushi ko jaan lete.

✦:Anas Radi allahu anhu ne farmaya ki Rasool-Allah sallallahu alaihi wasallam ki hatheli se zyada naram aur  nazuk koi hareer aur debaz ( resham) mere haatho ne nahi chuaa  aur  Rasool-Allah sallallahu alaihi wasallam ki khushbu se behatr aur pakiza khushbu ya atar maine kabhi nahi sungha.

✦:Rasool-Allah sallallahu alaihi wasallam parda nasheen kuwari ladkiyon se bhi zyada sharamile they
Sahih Bukhari, Vol 5, 3547, 3551, 3552, 3556, 3561,3562    
------------------------
*سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم* 

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف مبارکہ بیان کرتے ہوئے بتلایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانہ قد کے تھے۔ نہ بہت لمبے اور نہ چھوٹے قد والے۔ رنگ کھلتا ہوا تھا ( سرخ و سفید ) نہ خالی سفید تھے اور نہ بالکل گندم گوں۔ آپ کے بال نہ بالکل مڑے ہوئے سخت قسم کے تھے اور نہ سیدھے لٹکے ہوئے ہی تھے۔

 نزول وحی کے وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی۔ مکہ میں آپ نے دس سال تک قیام فرمایا اور اس پورے عرصہ میں آپ پر وحی نازل ہوتی رہی اور مدینہ میں بھی آپ کا قیام دس سال تک رہا۔

 آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانہ قد کے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ بہت کشادہ اور کھلا ہوا تھا۔ آپ کے ( سر کے ) بال کانوں کی لو تک لٹکتے رہتے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ ایک سرخ جوڑے میں دیکھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر حسین کسی کو نہیں دیکھا تھا۔ 

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک چاند کی طرح ( گول اور خوبصورت ) تھا۔   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بات پر مسرور ہوتے تو چہرہ مبارک چمک اٹھتا، ایسا معلوم ہوتا جیسے چاند کا ٹکڑا ہو اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کو ہم اسی سے پہچان جاتے تھے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم و نازک کوئی حریر و دیباج میرے ہاتھوں نے کبھی چھوا اور نہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو سے زیادہ بہتر اور پاکیزہ کوئی خوشبو یا عطر سونگھا۔

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشیں کنواری لڑکیوں سے بھی زیادہ شرمیلے تھے۔
صحیح بخاری جلد ۵ ۳۵۴۷ ، ۴۵۵۱,۳۵۵۲,۳۵۵۶,۳۵۶۱,۳۵۶۲
--------------
https://only-quran-hadith.blogspot.com/2014/12/part-2-seerat-un-nabee-sal-allahu.html

No comments :

Post a Comment