18/11/2019

Subha k Azkar

┌─━━━•┈✵⊰✿⊱✵•┈━━━─┐

*_🌤📿 صبــح کے اذکــار📿🌤_*


♥🤲🏻 *اَللّٰهُـــمَّ بِكَ اَصْبَحْــنَا وَبِكَ اَمْسَیْنَا وَبِكَ نَحْــیَا وَبِكَ نَمُـوْتُ وَاِلَیْـكَ النُّشُـــوْرُ -*

⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ!تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی ،اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی ،اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں،اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں،اور تیری طرف ہی لوٹناہے.[الترمذي]

♥🤲🏻 *اَصْبَحْــنَا عَلَى فِطْـرَةِ الاِسْــلاَمِ , وَكَلِمَةِ الْاِخْــلَاصِ , وَدِیْــنِ نَبِیْنَا مُحَمَّدٍ صَلَى اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمْ وَمـِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاهِیْـمَ حـَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْـــرِكِیْنَ.*

  ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::*(ایک مرتبہ) ہم نے فطرت اسلام ، کلمہ اخلاص ، اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اوراپنے باپ ابراہیم علیہ السلام جو ایک رخ اور فرماں بردار تھے کی ملت پر صبح کی اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔[صحیح الجامع]

*♥🤲🏻اَصْبَحْــنَا وَاَصْبٙحٙ الْمُلْكُ لِلّٰهِ وَالْحَـمْدُ لِلّٰهِ، لَا اِلٰهَ اِلَّااللهُ وَحــْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ المُلْكُ ولَهُ الْحـَمْدُ، وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَیْءٍ قَدِیـْرٌ ، رَبِّ اَسْاَلُكَ خـَیْرَ مَا فِیْ هٰذَا الْیَـوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْـدَهُ ، وَاَعـُوْذُبِكَ مِنْ شَــرِّ هٰذَا الْیَـوْمِ وَشـَرِّ مَا بَعـْدَهُ، رَبِّ اَعـُوْذُبِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُـوْءِ الْكِبـَرِ ،رَبِّ اَعـُوْذُبِكَ مِنْ عَــذَابٍ فِیْ النَّارِ وَعَــذَابٍ فِیْ الْقَبْــرِ.*(ایک مرتبـہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ہم نے صبح کی اوراللہ کے سارے ملک نےشام کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں‌، اسکی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔ ائے میرے رب ! میں تجھ سے اس دن کی بہتری کا سوال کرتا ہوں‌ اور اس دن کی بہتری کا جو اس کے بعد آنے والا ہے اور میں اس دن کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس کے بعد آنے والے دن کے شر سے ۔ ائے میرے رب ! میں‌ کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں‌۔ ائے میرے رب ! میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔(مسلم)

*♥🤲🏻 اَللّٰہُمّ اِنِّیْ اَصْبٙحْتُ اُشْہِدُكَ وَاُشْہِدُ حـَمَلَۃَ عَرْشِكَ وَمَلاَئِكَتَكَ وَجَمِیْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللہُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَ نْتَ وَحـْدَكَ لاَ شَرِیْكَ لَكَ وَاَنَّ مُحَـمَّدًا عَبْـدُكَ وَرَسُوْلُكَ.*(چـار مرتبـہ) 

  ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ ! میں نے صبح کی ، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کو اور تیرے ( دیگر ) فرشتوں کو اور تیری پوری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ صرف تو ہی سچا معبود ہے اور تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ تو اکیلا ہے ،تیرا کوئی شریک نہیں اور محمدﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔ فضیلت : جو شخص اسے ہرشام چار چار مرتبہ پڑھ لےتو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کردیتا ہے۔[عمل اليوم والليلة لابن السني ، ابو داؤد]

*♥🤲🏻 حَسْبِیَ اللہُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا هُوَعَلَیْہِ تَوَکَّـلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ.*(سات مرتبہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* مجھے اللہ ہی کافی ہے ، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ، میں نے اسی پر توکل کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ۔[ابو داؤد ، عمل الیوم واللیلة لابن السني] 

*🎀فضیلت:* جو شخص اسے صبح وشام سات سات مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے دنیاوی واخروی غموں سے نجات دے دیتا ہے.

*♥🤲🏻 رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِالْاِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَــمَّدٍ نَّبِیًّا*(تین مرتبـہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* میں اللہ کو رب ماننے اور اسلام کو دین ماننے اور محمدﷺ کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔

*🎀فضیلت:* جو شخص اسے صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے ، اللہ پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ اسے قیامت والے دن راضی کرے۔

*♥🤲🏻سُبْحـَانَ اللهِ وَبِحَـــمْدِهِ عَـــدَدَ خـَلْقِهٖ ، وَرِضَا نَفْسِهٖ ، وَزِنَةَ عَرْشِهٖ ، وَمـِدَادَ كَلِمَاتِهٖ*(تین مرتبہ) 

         ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اپنی نفس کی خوشنودی کے برابر، اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کے سیاہی کے برابر۔

*🎀فضیلت:* اس دعا کا اجر اس ذکر سے زیادہ ہے جو فجر کی نماز کے بعد مُصّلےپر بیٹھ کر چاشت تک کیا جائے۔(مسلم)

*♥🤲🏻لَااِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدیْرٌ .*(۱۰۰ مرتبہ) 

        ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‌۔ وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں‌۔ اس کی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔

*🎀فضیلت:* جو شخص (۱۰۰) سو مرتبہ یہ دعا پڑھے گا ، اسے دس غلام آزاد کرنے برابر ثواب ملے گا ، ایک سو نیکیاں‌لکھی جائیں گی ۔ اور اس کے سو گناہ مٹا دیے جائیں گئے ۔(متفق علیہ)

*🌹📖 اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ*

*🎀فضیلت :* جس شخص نے آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد پڑھا تو اُسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔(نسائی)

*📖🌹 قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ ﴿١﴾اللَّـهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤}*
 
*📖🌹قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴿١﴾مِن شَرِّ مَا خَلَقَ﴿٢﴾وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَب﴿٣﴾َوَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾*

*📖🌹قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ(١) مَلِكِ النَّاسِ (٢) إِلَهِ النَّاسِ (٣) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (٤) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ(٥) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ(٦)*

*🎀فضیلت :* جو شخص ان سورتوں کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے اسے یہ ہر چیزسے کافی ہوجاتی ہے۔(ترمذی)

*📿🤲🏻سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ.*(۱۰۰ مرتبہ)

     ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* میں اللہ کی پاگیزگی بیان کرتا ہوں ‌اس کی تعریف کے ساتھ۔

*🎀فضیلت :* جو شخص یہ دعا صبح کو ۱۰۰ سو مرتبہ اورشام کو ۱۰۰ سو مرتبہ پڑھ لےاس کے گناہ مٹادئے جاتے ہےاگر چہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔‌(مسلم)

*📿🤲🏻بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِیْ الْاَ رْضِ وَلَا فِیْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ.*(تین مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین وآسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔ 

*🎀فضیلت :* جو شخص یہ دعا صبح کو تین مرتبہ اور شام کو تین مرتبہ پڑھ لے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی۔(ترمذی)

*🕋🌹 اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَی وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّهُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ.*(ایک مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ! تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں‌ ، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں‌ تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ، میں‌تجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ،میں‌تیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں‌ ، لہذا تو مجھے معاف کر دے ۔ واقعہ یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں ‌کو معاف نہیں کر سکتا 

*🎀فضیلت :*  یہ دعا ’’سید الاستغفار ہے‘‘ جو شخص یہ دعاصبح اور شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھے اور اس دن اس کی موت آجائےتو سیدھا جنت میں جائے گا۔(بخاری)

*🕋🤲🏻یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكِ اَسْتَغِیْثُ ، اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ كُـلَّهٗ ،وَلَا تَكِلْنِیْ اِلَى نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ .* (ایک مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے زندہ جاوید ! ائے قائم و دائم !‌میں‌تیری ہی رحمت کے ذریعے سے مدد طلب کرتا ہوں‌، تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ چھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا[صحیح الترغیب والترھیب]

*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ كُلِّ شَیْءٍ وَمَلِیْكَهُ ، اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَ نْتَ، اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْكِهٖ، وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰى نَفْسِیْ سُوْٓءًا اَوْ اَجُرَّهٗ اِلٰى مُسْلِمٍ.* (ایک مرتبہ)

      ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ ! غیب اور حاضر کے جاننے والے ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے !‌ ہر چیز کے رب اور اس کے مالک ! میں‌گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں‌ ۔ میں ‌تیری پناہ میں آتا ہوں‌۔ اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ اپنے ہی خلاف کسی برائی کا ارتکاب کروں‌یا اسے کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں ۔

*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ اِنِّى اَسْاَلُكَ الْعَافِیَةَ فِى الدُّنْیَا وَالاَخِرَةِ ،اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِىْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَهْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِی ْوَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ ،اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیْ وَمِنْ خَلْفِی وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ ، وَاَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ اَنْ اُغْتَالَا مِنْ تَحْتِیْ.*

       ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں‌معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں‌، ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں‌۔ ائے اللہ ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن دے ۔ ائے اللہ ! تو میری حفاظت فرما ، میرے سامنے سے ، میرے پیچھے سے ، میری دائیں طرف سے ، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے ۔ اور میں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوں‌کہ ناگہاں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔[أبوداود]

*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی بَدَنِیْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی سَمْعِیْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی بَصَرِیْ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ .اَللّٰهُمَّ اِنّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكُفْرِ ،وَالْفَقْرِ ، وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ.*(تین مرتبہ)

         ⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ ! مجھے میرے جسم میں عافیت دے، اے اللہ ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے، اے اللہ ! مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں- اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں[ أبوداؤد]

*💟مـــــذکورہ اذکار خــود بھی پڑھیــں اور دوسروں سے بھی شیئـر کریں- جــــزاکم اللہ خیـرا💟*

└─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─┘

No comments :

Post a Comment