*سُبحَانَ ﷲِ وَ الحَمدُ لِلّٰهِ وَ لآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَ اللّٰهُ اَكبَر وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ ِالَّا بِاللّٰهِ العَلِىِّ العَظِيم*
*اَللّٰهُمَّ صَلِ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّيتَ عَلٰى إِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٰى اِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
یا رب ھماری زبانوں پر تُو اپنا ذکراور رسولﷺ پر درود جاری کردے۔
*اے بلندیوں کے بادشاہ*
بلاشبہ تُو ہم سے محبت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ تُو نے ہمیں ایمان کی دولت سے نوازا اور ہمیں اپنے محبوب صلی اللہ الہ واٰلہ وسلّم کا امتی بنایا- ہماری زندگی کو پُرسکون اور آسان بنا دیجئے ہمارے مالک ہمیں انسانوں سے نہیں صرف آپ سے امید ہے ہمیں بے حساب رزق عطا فرما, حاسدوں کے حشر سے بچا ہمیں کسی بھی حالات میں مشکلوں میں پریشانیوں میں اکیلا مت چھوڑنا اور بے حساب کتاب ہم سب کو جنت الفردوس میں اپنے پڑوس میں گھر عطا فرمانا-*
*اے میرے پروردگار*
ہم تیرے بندے تیرے کرم اور مدد کے طلب گار ہیں۔ ہماری عبادتوں میں خشوع اور خضوع پیدا کردے۔ ہم تیری ہی رحمتوں کے خواستگار ہیں۔ ہمیں لذتوں سے بھرپور عبادت کرنے کی توفیق دے۔ ہمیں حلال رزق دینا، ہمیں یقین کامل دینا، ہمیں اپنے علاوہ کسی کا محتاج نہ کرنا، ہم سے کسی پر ظلم نہ ہونے دینا، ہمیں ذہنی دباؤ اور دل کے بوجھ سے بچانا، ہم میں سے کسی کو بھی اولاد کا غم نہ دینا۔
*یاربُ العزت*
تمام مُسلمانوں کو مصائب, دکھوں, آزمائشوں, افلاس, تنگی, قرض, مرض, بھوک,بیماری اور ہر پریشانی سے محفوظ رکھنا۔ہماری ظاہری، باطنی، مخفی تمام چھوٹی بڑی جسمانی، روحانی، دماغی، نفسیاتی اور معاشرتی بیماریوں کا خاتمہ صحت و تندرُستی والی پُرسکون زندگی پے فرمادے۔
*یاربُ العالمین *
جو مومن مُسلمان وفات پا گئے ہیں اُن سب کی مغفرت فرما ہم سب کو کو قبر کی آزمائش اور قبر کے عذاب سے بچانا.. ہماری قبروں کو کشادہ اور روشن کر دینا ہمیں جنت الفردوس کے اعلی مقام عطا کرنا ہمیں بلند درجات عطا کرنا..
*یااِلٰہی*
ہمیں فتنہ دجال سے، موت کی تلخی سے، حشر کی شرمندگی سے، جھنم کی آگ سے، قبر میں سانپ بچھو کے کاٹنے سے اور تمام کیڑے مکوڑوں سے قبر کی وحشت اور اس کی سختی سے بچانا.. ہماری قبروں کو جنت کے باغات میں شامل کرنا۔
*یا رب ہماری بہت سی دعائیں تیرے "کُن فیکون" کی منتظر ہیں اب تُو "کُن" فرما دے۔ *
*آمین ثُم آمین یاربُ العالمین *
*رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم*
*اَللّٰهُمَّ صَلِ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّيتَ عَلٰى إِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكتَ عَلٰى اِبرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
No comments :
Post a Comment