Bismillahirrahamanirrahim
HADEES
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اونٹ ( قیامت کے دن ) اپنے مالکوں کے پاس جنہوں نے ان کا حق ( زکوٰۃ ) نہ ادا کیا کہ اس سے زیادہ موٹے تازے ہو کر آئیں گے ( جیسے دنیا میں تھے ) اور انہیں اپنے کھروں سے روندیں گے۔ بکریاں بھی اپنے ان مالکوں کے پاس جنہوں نے ان کے حق نہیں دئیے تھے پہلے سے زیادہ موٹی تازی ہو کر آئیں گی اور انہیں اپنے کھروں سے روندیں گی اور اپنے سینگوں سے ماریں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کا حق یہ بھی ہے کہ اسے پانی ہی پر ( یعنی جہاں وہ چراگاہ میں چر رہی ہوں ) دوہا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی شخص قیامت کے دن اس طرح نہ آئے کہ وہ اپنی گردن پر ایک ایسی بکری اٹھائے ہوئے ہو جو چلا رہی ہو اور وہ ( شخص ) مجھ سے کہے کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! مجھے عذاب سے بچائیے میں اسے یہ جواب دوں گا کہ تیرے لیے میں کچھ نہیں کر سکتا ( میرا کام پہنچانا تھا ) سو میں نے پہنچا دیا۔ اسی طرح کوئی شخص اپنی گردن پر اونٹ لیے ہوئے قیامت کے دن نہ آئے کہ اونٹ چلا رہا ہو اور وہ خود مجھ سے فریاد کرے ‘ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! مجھے بچائیے اور میں یہ جواب دے دوں کہ تیرے لیے میں کچھ نہیں کر سکتا۔ میں نے تجھ کو ( اللہ کا حکم زکوٰۃ ) پہنچا دیا تھا۔
_______________________________
Nabi Sallallahu Alahai Wasallam ne farmaye Onth apne Malikoh ke pass jinhone unka Haq (Zakat) na adaa kiya uske pass aaenge aur ziyada motte taze ho ker aaenge (Jaise duniya mai they) aur innhein apne Kheroh se rondenge ,bakriyah bhi apne un Malikoh ke pass jinhone unke haq nahi diye they pehle se ziyada motti taazi ho ker aaenge aur innhein Kheroh se rondengi aur apne seengoh se maregi Rasul Allah Sallallahu Alahai Wasallam ne farmaye uska Haq ye bhi hai ke us se pani hi per ( Jahan wo charagah Mai char rehi ho) doha jaae ,Aap Sallallahu Alahai Wasallam ne farmaye Koi Shaqs Qayamat ke din iss tarha na aaye ke wo apni gardan per ek aisi bakri uthaye hue ho Jo Chilla rehi ho aur wo Shaks Mujhse se kahega Eh Mohammed Sallallahu Alahai Wasallam Mujhe Azab se bacha lijiye Mein us se ye Jawab dunga tere liye Mein Kuch nahi ker sakta (Mera Kaam paucha dena tha) Meine Pucha diya issi tarha koi Shaks apni gardan per Onth liye hue Qayamat ke din aaeye aur Onth Chilla reha ho aur wo khud Mujhse fariyad keren Eh Mohammed Sallallahu Alahai Wasallam Mujhe bachae aur Mai Jawab dunga tere liye Mai kuch nahi ker sakta Meine Tujh ko (Allah Ka hukum Zakat) paucha diya tha
*(Sahi Bukhari Hadees#1402)*
No comments :
Post a Comment