*کچھ قسمیں ہیں*
*جن پر یا جنکی وجہ سے ملائکہ دعا دیتے ہیں*
👈 *نمبر (1)*
نمازمیں پہلی صف میں کھڑے ہونے والوں پر ملائکۃ درود بھیجتے ہیں صحیح الجامع حدیث ( 1840)
👈 *نمبر(2)*
نماز کے بعد اپنے مصلى پر بیٹھے رہنا سورج طلوع ہونے تک ابی ھریرہ سے روایت ہے آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکۃ رحمت کی دعاء کرتے ہیں نماز سے فراغت کے بعد اپنی جانماز پر بیٹھے رہنے والے کے لیئے فرشتے کہتے ہیں اے الله اس شخص کو بخش دے آئے الله اس پر رحمت برسا یہاں تک کہ وضوء نہ ختم ہو ( مسلم ) حدیث نمبر 649
👈 *نمبر(3)*
سیدنا علی رضی الله عنہ سے مروی ہے آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئ شخص بیمار کی عیادت کو اگر شام کو جائے تو اس کے لیئے ستر ہزار فرشتے مغفرت کرتے ہیں صبح تک اور اس کے لیئے جنت میں بہار ہے اگر شام کو عیادت کریگا تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لیئے مغفرت کرتے ہیں اور اسکے لئے بہار ہے جنت میں صحیح الجامع حدیث نمبر ( 5717)
👈 *نمبر(4)*
سیدنا ابو ھریرہ سے روایت آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص الله کے لیے زیارت کرنے دوسری بستیوں ( شہر ) میں جائیگا اسے راستے میں ایک فرشتہ ملا کہا تم کہاں جارہے ہو کہا میں الله کے لیئے ایک دوست سے ملنے جارہا ہوں فرشتے نے کہا کوئ ضرورت غرض سے کہا نہیں فقط الله کی محبت میں ملنے جارہا ہوں اس فرشتے نے کہا میں الله تعالٰیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا پیغام لایا ہوں الله تعالٰیٰ تم سے محبت کرتے ہیں جس طرح تم نے میرے بندے سے میرے لیئے محبت کی ہے ( مسلم ) حدیث 2567
👈 *نمبر(5)*
سیدنا ابی الدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص بھائ کے حق میں اس کی پیٹھ پیچھے اسکے لئے دعا کرتا ہے فرشتہ اس دعاء کے آخری سرے پر کہتاہے آمین اور تیرے لئے بھی وہی ہو جو تونے اپنے بھائ کے لیئے مانگی ہے دعاء ( مسلم ) حدیث 2732
👈 *نمبر(6)*
سیدنا ابی امامۃ سے مروی ہے آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ الله تعالٰیٰ اور فرشتے اھل آسمان اور اھل زمین والے یہاں تک کہ چیونٹیاں بھی اپنی بل میں یہاں تک کہ سمندر میں وہیل مچھلی رحمت کی دعاء کرتی ہے دین کا علم سکھانے والے پر ( خیر نیکی بھلائ امر بمعروف ونہی عن المنکر کرنے والے کے لیئے )(صحیح الجامع حدیث 1838)
👈 *نمبر(7)*
سیدنا عبدالله بن عمر سے روایت ہے آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئ پاکی طہارت ( باوضو) ہوکر سوئے اسکے بالوں اور جلد کے درمیان ہوتا ہے ایک فرشتہ جب جاگ آتی ہے تو فرشتہ کہتا ہے اے الله فلاں بندے کو معاف کردے ( بخش دے) یہ تیرا بندہ پاکی میں سویا تھا صحیح ابن حبان حدیث 1051 بعض ( احادیث میں آیا ہے کہ پاکی کے ساتھ سونے والے کو فرشتہ تھجد اور فجر کی نماز کے لیئے جگاتاہے
👈 *نمبر(8)*
عبد الله بن عمر سے مروی ہے کہ سحری کھانے والے کے لیئے فرشتے دعاء مغفرت کرتے ہیں ( صحیح ابن حبان حدیث 3467۔)
No comments :
Post a Comment