حــــــــدیثِ رسولﷺ
حــــدیث کا علم حــــاصل کرنے کی فضیلت
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ اللہ اس شخص کے چہرے کو تر وتازہ رکھے جس نے میری حدیث کو سنا ، اسے یاد کیا ، اس کی حفاظت کی اور پھر اسے آگے بیان کیا ،
بسا اوقات اہل علم فقیہ نہیں ہوتے ، اور بسا اوقات فقیہ اپنے سے زیادہ فقیہ تک بات پہنچا دیتا ہے ،
تین خصلتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں مسلمان کا دل خیانت نہیں کرتا :
1:عــــمل خـــالص اللہ کی رضـــا کے لیے ہو ،
2:مسلمانوں کے لیے خیــــر خـــــواہی ہو ،
3:اور ان کی جــــماعت کے ساتھ لگے رہنا ، کیونکہ ان کی دعوت انہیں سب طرف سے گھیر لے گی (حفاظت کرے گی) ۔‘‘
📚مشکوٰۃ المصابیح::228
No comments :
Post a Comment