🤲🏻 *دُعا مانگ لیجئے* 🤲🏻
🕌📿🕌🕋🕌📿🕌
*لَبَّیکَ اَلّلھُمّ لَبّیکَ لَبَّیکَ لَا شَرِیکَ لَکَ لَبَّیکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَانِعْمَۃَ لَکَ وَلمُلکَ لَا شَرِیکَ لَکَ*
*اے روزِ جزا کے مالک*
*تو غفور ہے تو رحیم ہے*
آج بہت ہی بابرکت دن *یوم العرفہ* کے روز ہم تیرے حضور اپنی جھولیاں پھیلاۓ ہوۓ تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ مالک ہمیں بھی آج کی ساری رحمتیں, برکتیں, دنیا و آخرت کی خیر اور تمام بھلائیاں عطا فرما دیجئے ہم سب کے چھوٹے بڑے تمام گُناہ مُعاف فرما دیجئیے۔ جتنے بھی مُسلمان وفات پاچُکے ہیں اُن سب کو اور ہم سب کو اپنی رحمت سے بخش دیجئیے اور آنے والے سال اپنی بارگاہ الٰہی میں ہماری بھی حاضری لکھ دیجئے گا۔
*یاربُ العالمین*
*اے پاک پروردِگار*
جو جو عازمین حجاج حج کا فریضہ ادا فرمائے ہیں الٰہی سب کے حج کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما لینا اور ان کے ہر ہر رکن کو قبولیت کا درجہ عطا فرمانا- تمام عازمینِ حجاج اور ہم سب کو خوشیوں بھری *عید الا ضحیٰ* نصیب کرنا - ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرمانا جن کو تُو ہدایت دیتا ہے, جو صراطِ مستقیم پر چلتے ہیں, جن کی توبہ کو تُو قبول فرماتا ہے اور وہ زندگی عطا کرنا جس میں اسلام ہو, وہ موت عطا کرنا کہ تیرے حرمِ پاک کی سرزمین ہو, سر سجدے میں ہو اور قبر جنّت البقیع میں ہو الٰہی جنَت میں وہ مکان عطا کرنا جو *رسول صلی اللہ الیہ واٰلہ وسلم* کے پڑوس میں ہو *اللّٰہ پاک * ہمیں کبھی بھی نامراد نہ لوٹانا.
*آمین یا ربُ العالمین*
🕌📿🕌🕋🕌📿🕌
No comments :
Post a Comment