27/08/2019

Azkar Al-Sabah - Morning Azkar

 Bismillahirrahmanirrahim 

 ☄️ *Azkar Al-Sabah*  ☄️
☄️ *Morning Azkar*  ☄️

*صبح کو پڑھنے کے ازکار*

*ان ازکار کو روز صبح آپ پڑھنے کی عادت بنا لیجئے ان شاء الله  آپ کی دنیا اور آخرت بہترین ہو جائےگی اور آپ بہت ساری مصیبتوں پریشانیوں اور حادثوں سے محفوظ رہوگے*
*١ ✦ : آیت الکرسی کی فضیلت*
----------------------------
رسول الله صلى الله عليه وسلم  نے فرمایا جو کوئی آیات الکرسی کو صبح پڑھلیگا تو شام تک شیطان سے محفوظ رہےگا اور جو شام کو پاش لگا وو صبح تک شیطان سے محفوظ رہےگ                                                                               الحاکیم،  الترغیب و الترہیب ١/٢٧٣-صحیح
*أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ*
*اللَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ *سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ  لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ*
*مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ*
*وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ *وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ*
*وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ*
القرآن سوره البقرہ (٢) آیت ٢٢٥
✦ ترجمہ : اﷲ  اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے  ( سارے عالم کو اپنی تدبیر سے )  قائم رکھنے والا ہے ،  نہ اس کو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے ،  کون ایسا شخص ہے جو اس کے حضور اس کے اِذن کے بغیر سفارش کر سکے   جو کچھ مخلوقات کے سامنے  ( ہو رہا ہے یا ہو چکا )  ہے اور جو کچھ ان کے بعد  ( ہونے والا )  ہے  ( وہ )  سب جانتا ہے ،  اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جس قدر وہ چاہے ،  اس کی کرسیء  ( سلطنت و قدرت )  تمام آسمانوں اور زمین کو محیط ہے ،  اور اس پر ان دونوں  ( یعنی زمین و آسمان )  کی حفاظت ہرگز دشوار نہیں ،  وہی سب سے بلند رتبہ بڑی عظمت والا ہے
*٢ ✦: یہ تین سورۃ تمہیں ہر چیز کے لیے کا فی ہو جائیگی*
-----------------------------
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا سورة الإخلاص اور سورة الفلق اور سورة الناس تین مرتبہ صبح کے وقت، اور تین مرتبہ شام کے وقت کہہ لیا کرو تو یہ تمہیں (ہر طرح کی پریشانیوں سے بچاؤ کے لیے) کافی ہوں گی۔
سنن ابو داوود جلد ٣-١٦٤٣-حسن
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ*
*قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ، اللَّـهُ الصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ*
---------------
ترجمہ: کہہ دو وہ الله ایک ہے الله بےنیاز ہے نہ اسکی کوئی اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد ہے ✦
اور اس کے برابر کا  کوئی نہیں
القرآن سورة اخلاص)۱۱۲
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ*
*قُلْ أَعُوذُ بِرَ‌بِّ الْفَلَقِ، مِن شَرِّ‌ مَا خَلَقَ، وَمِن شَرِّ‌ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ، وَمِن شَرِّ‌ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ*
*وَمِن شَرِّ‌ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ*
---------------
✦ کہہ دو میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اس کی مخلوق کی برائی سے
اور  اندھیری رات کی برائی سے جب وہ چھا جائے اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں کے شر سے اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے
القرآن:سورة  الفلق   (۱۱۳)
*بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ*
*قُلْ أَعُوذُ بِرَ‌بِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، إِلَـٰهِ *النَّاسِ، مِن شَرِّ‌ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ،*
*الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ‌ النَّاسِ، مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ*
✦ ترجمہ: کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا لوگوں کے بادشاہ کی، لوگوں کے معبود کی
اس شیطان کی برائی سے جو وسوسہ ڈالا کر  چھوپ جاتا ہے جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے جنوں اور انسانوں میں سے
القرآن سورة الناس (١١٤)
*٣ ✦  صبح کا ازکا*
------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا فرماتے
*أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ*
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
*رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِيْ هَذَا الْيَوْمِ  وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا الْيَوْمِ  وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ*
*رَبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَسُوءِ الْكِبَرِ رَبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِيْ النَّارِ وَعَذَابٍ فِيْ الْقَبْرِ*
ترجمہ : ہم اور سارا ملک صبح کے وقت اللہ سبحانه  کا ہوا ،  ساری حمد اللہ کے  لیے ہے 
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ۔  ساری بادشاہت اسی کی ہے ، ساری تعریف بھی اسی  کے لئے ہے ، وہی ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے ۔
اے میرے رب  میں تجھ سے اس بھلائی کا طلبگار ہوں  جو اس دن میں ہے اور جو اس کے بعد ہے ، اور  اس کی برائی سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں  جو کچھ اس  دن میں ہے اور جو اس کے بعد ہے  اے میرے رب  میں تیری پناہ چاہتا ہوں  سستی  سے اور بڑھاپے کی خرابی سے ۔ اے میرے پروردگار! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے ۔
صحیح مسلم جلد  ٦ ، ٦۹۰۷
*٤ ✦ حدیث :صبح کے وقت پڑھنے کی دعا*
------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب صبح کرو تو یہ کہا کرو،
*اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ*
اے اللہ ہم نے تیرے ہی نام پر صبح کی، اور تیرے ہی نام پر شام کی، اور تیرے ہی نام پر ہم جیتے ہیں، اور تیرے ہی نام پر مریں گے اور تیری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے ۔
سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ٧٤٩ – صحیح
*٥ ✦ حدیثِ :سیدالاستغفار  ( مغفرت مانگنے کے سب کلمات کا سردار )*
----------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  کہ سیدالاستغفار ۔ ( مغفرت مانگنے کے سب کلمات کا سردار ) یہ ہے ،
*اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا* *اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَىَّ وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ*
ترجمہ : ‏ اے اللہ ! تو میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں میں اپنی طاقت کے مطابق تجھ سے کئے ہوئے عہد اور وعدہ پرقائم ہوں ۔ ان بری حرکتوں کے عذاب سے جو میں نے کی ہیں تیری پناہ مانگتا ہوں مجھ پر نعمتیں تیری ہیں اس کااقرار کرتا ہوں ۔ میری مغفرت کر دے کہ تیرے سوا اور کوئی بھی گناہ نہیں معاف کرتا ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے دل سے ان کو کہہ لیا اور اسی دن اس کا انتقال ہو گیا شام ہونے سے پہلے تو وہ جنتی ہے اور جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے رات میں ان کو پڑھ لیا اور پھر اس کاصبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا تو وہ جنتی ہے
صحیح بخاری ٦٣٠٦
*٦ حدیث :جس شخص نے تین بار یہ کہا الله اس کو پوری طرح آگ سے آزاد فرما دیتے ہیں*
-------------------
سلمان فارسی  رضی الله انھو  سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے ایک مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ اسےآگ سے ایک تہائی آزاد کر دیتے ہیں
اور جس شخص نے دو مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ دو تہائی حصہ آگ سے آزاد کر دیتے ہیں
اور جس شخص نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ اسے مکمل طور پر آگ سے آزاد کر دیتے ہیں
*اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَأُشْهِدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ،*
*أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ*
ترجمہ : اے اللہ!میں تجھے گواہ بناتا ہوں، تیرے فرشتوں اور تیرا عرش اٹھانے والوں کو گواہ بناتا ہوں، اور آسمان و زمین میں موجود مخلوق کو گواہ بناتا ہوں ،کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ،تو اکیلا ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔
الدعوات الكبير للبيهقي ١٨٤ حسن
السلسلہ صحیحہ حدیث ٢٩٦٦
*٧ ✦ جس شخص نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی تو اس نے اس دن کا شکر ادا کیا*
-----------------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی
تو اس نے اس دن کا شکر ادا کر دی
*اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ ، أَوْ بِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ ، فَمِنْكَ وَحْدَكَ لا شَرِيكَ لَكَ ، فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ*
ترجمہ : اے اللہ! صبح کو جو نعمتیں میرے پاس ہیں یا تیری کسی ملخلق کے پاسس ہیں  وہ تیری ہی دی ہوئی ہیں، تو اکیلا ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے،تیرے ہی لئے سری تعریفیں ہیں اور تیرے ہی لئے شکر ہے
صحيح ابن حبان ٨٦٨-حسن ، شعب الإيمان للبيهقي ٤٠٥٣-صحیح
السنن الكبرى للنسائي ٩٤٤٧ -صحیح
*٨ ✦ بدن میں عافیت کی دعا*
-------------------
عبد الرحمن بن ابو بکرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کی انہونے اپنے والد سے دریافت کیا کی
ابو جان! میں آپ کو ہر صبح یہ دعا پڑھتے ہوئے سنتا ہوں
*اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ*
ترجمہ : اے اللہ! تو میرے بدن میں  عافیت عطا فرما ، یا اللہ تو میرے کانوں میں عافیت عطا فرما، اے اللہ تو میری نگاہوں میں  عافیت عطا فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں آپ اسے تین مرتبہ دہراتے ہیں جب صبح کرتے ہیں اور تین مرتبہ جب شام کرتے ہیں؟، تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی دعا کرتے ہوئے سنا ہے، اور مجھے پسند ہے کہ میں آپ کی سنّت پر عمل کرتا رہوں ۔
سنن ابو داوود جلد ٣ / ١٦٤٩ – حسن
*٩ ✦ دنیا اور آخرت میں عافیت اور کامیابی کی دعا*
----------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح و شام ان دعاؤں کو  پڑھنا کبھی نہیں چھوڑتے تھے
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ*
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَاىَ وَأَهْلِي وَمَالِي*
*اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِي ‏‏ وَآمِنْ رَوْعَاتِي  اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَمِنْ خَلْفِي*
*وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِي  وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي*
ترجمہ : اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عفو اور عافیت کا سوال کرتا  ہوں،
اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین اور  دنیا اور اپنے گھروالوں  اور اپنے  مال میں معافی اور عافیت کاسوال کرتا  ہوں،  اے اللہ! میرے عیب چھپا دے، میرے دل کو مطمئن کر دے،
اور میرے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اور اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری عظمت کے ساتھ کی  نیچے سے ہلاک کیا جاؤں یعنی زمین میں دھنسا دیا جاؤں
سنن ابو داوود جلد ٣ ١٦٣٧ صحیح
*١٠ ✦ اپنے نفس اور شیطان کی برائی سے بچنے کی دعا*
------------------
ابوبکر رضی الله عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیجئیے جسے میں صبح و شام میں پڑھ لیا کروں، آپ نے فرمایا: ”کہہ لیا کرو:
*اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ*
*أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ*
ترجمہ : اے اللہ! غائب و حاضر، موجود اور غیر موجود کے جاننے والے، آسمانوں اور زمین کے
پیدا کرنے والے، ہر چیز کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، میں اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، میں شیطان کے شر اور اس کی دعوت شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں آپ نے فرمایا: یہ دعا صبح و شام اور  رات کو سوتے وقت  پڑھ لیا کرو
جامع ترمزی ٣٣٩٢  حسن
*١١ ✦ ناگہانی مصیبت یعنی اچانک آنے والی مصیبت سے نجات کی دعا*
---------------------------------------
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
اللہ کے نام سے کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے
ابان  بن عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جو  شخص تین بار
*بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ*
ترجمہ : اللہ کے نام سے کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے  کہے تو اسے صبح تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی، اور جو شخص تین مرتبہ صبح کے وقت اسے کہے تو اسے شام تک اچانک کوئی مصیبت نہ پہنچے گی، راوی حدیث ابومودود کہتے ہیں: پھر راوی حدیث ابان بن عثمان پر فالج کا حملہ ہوا تو وہ شخص جس نے ان سے یہ حدیث سنی تھی انہیں دیکھنے لگا، تو ابان نے اس سے کہا: مجھے کیا دیکھتے ہو، قسم اللہ کی! نہ میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے اور نہ ہی عثمان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف، لیکن  ( بات یہ ہے کہ )  جس دن مجھے یہ بیماری لاحق ہوئی اس دن مجھ پر غصہ سوار تھا (اور غصے میں )  اس دعا کو پڑھنا بھول گیا تھا۔
سنن ابو داوود جلد ٣ ١٦٤٧-صحیح
*۱۲✦ جو اس دعا کو صبح اور شام* *پڑھیگا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن*
*اس کو ضرور خوش فرما دینگے*
------------
بی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی
یا کوئی بندہ صبح و شام یہ کہتا ہے
*رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالإِسْلاَمِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا*
ترجمہ : میں راضی ہوں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو ضرور خوش فرما دینگے
سنن ابن ماجہ جلد ٣ -٧٥١ – حسن
صحيح ابن حبان ٨٧٠
*١٣ ✦ صبح اور شام پریشانی کے وقت پڑھنے کی دعا*
------------
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص جب صبح کرے اور جب شام کرے تو سو بار
سُبْحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ
کہے تو قیامت کے روز کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا، سوائے اس کے جو اتنی بار ( یہ کلمات ) کہے یا اس سے زیادہ بار کہے
صحیح مسلم جلد ٦ ٦٨٤٣
*١٥ ✦ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے یہ کلمہ دن میں دس (۱۰) مرتبہ پڑھ لیا*
----------
*✦ لا اِلهَ اِلَّا اللّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ✦*
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسکے لی تعریفیں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والاہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجس شخص نے  یہ کلمات  دس بار پڑھے تو اس کو اتنا ثواب ہوگا جیسے کی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے سے چار شخص کو  آزاد کروایا
صحیح مسلم جلد ٦، ٦٨٤٤
*١٦ ✦ صبح کے سارے اذکار میں سے میزان پر سب سے بھاری اذکار*
--------------
رسول  اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح (فجر) کے وقت یا صبح کے بعد ان کے پاس سے گزرے، اور وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوٹے جب دن چڑھ آیا، یا انہوں نے کہا: دوپہر ہو گئی اور وہ اسی حال میں تھیں (یعنی ذکر میں مشغول تھیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جب سے تمہارے پاس سے اٹھا ہوں یہ چار کلمے تین مرتبہ پڑھے ہیں، یہ چاروں کلمے (ثواب میں) زیادہ اور وزن میں بھاری ہیں، اس ذکر سے جو تم نے کئے ہیں، (وہ چار کلمے یہ ہیں)
‎‎*سُبْحـانَ اللهِ وَبِحَمْـدِهِ عَدَدَ خَلْـقِه*
‎*وَرِضـا نَفْسِـه*
‎*وَزِنَـةَ عَـرْشِـه*
‎*وَمِـدادَ كَلِمـاتِـه*
ترجمہ : میں اللہ سبحانه کی حمد بیان کرتا ہوں ، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر،  اور اس کی خوشی کے برابر،اور  اس کے عرش کے وزن کے برابر، اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر
( یعنی  لامحدود  کلمے کے برابر)
صحیح مسلم جلد ٦- ٦٩١٣
*١٧ ✦ علم اور رزق میں برکت کی دعا*
----------------------
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر میں سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، ‏‏‏‏‏‏وَرِزْقًا طَيِّبًا، ‏‏‏‏‏‏وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا*
اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ روزی اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں ..

                 سنن ابن ماجہ ، جلد ١ ، ٩٢٥-صحیح  *١٨ ✦ توبہ اور استغفار کی فضیلت*
-----------------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایآ
جس نے یہ کلمات کہے تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے
اگرچہ وہ میدان جنگ سے بھاگ گیا ہو
*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*
سنن ابو داوود جلد ١-١٥٠٤ – صحیح
*١٩ ✦ زہریلی جانوروں اور چیزوں سے حفاظت کی دعا* 
---------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا تو اسے اس رات کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی
*أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ*
میں اللہ ( سے اس ) کے مکمل ترین کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
جامع ترمیزی جلد ٢ حدیث ١٥٢٨
نوٹ: اکثر علماء کا کہنا ہے اگر کوئی اس دعا کو صبح بھی تین بار پڑھ لے تو شام تک اسکو کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں پہنچا ہے گی
*٢٠ ✦  صبح اور شام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دس بار دورود بھیجنے کی فضیلت*
-------------
رسول ﷺ  نے فرمایا جو شخص مجھ پر صبح ١٠ بار اور شام کو ١٠ بار دورود بھیجےگا تو اس کو قیامت کے دن  میری شفاعت حاصل ہوگی

صحيح الجامع ٦٣٥٧   - حسن ،
صحيح الترغيب والترهيب ٦٥٩ – حسن
*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ*
اے اللہ  محمّد  صلی اللہ علیہ وسلم  پر رحمت نازل فرما
***********************************

No comments :

Post a Comment