The name of the religion is Islam, which comes from an Arabic root word meaning "peace" and "submission." Islam teaches that one can only find peace in one's life by submitting to Almighty God (Allah) in heart, soul and deed. The same Arabic root word gives us "Salaam alaykum," ("Peace be with you"), the universal Muslim greeting.
13/04/2022
Azkar Al-Sabah –Subah ke Azkar* Morning Azkar*
27/08/2019
Azkar Al-Sabah - Morning Azkar
----------------------------
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو کوئی آیات الکرسی کو صبح پڑھلیگا تو شام تک شیطان سے محفوظ رہےگا اور جو شام کو پاش لگا وو صبح تک شیطان سے محفوظ رہےگ الحاکیم، الترغیب و الترہیب ١/٢٧٣-صحیح
*مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ*
*وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ *وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ*
*وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ*
القرآن سوره البقرہ (٢) آیت ٢٢٥
-----------------------------
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا سورة الإخلاص اور سورة الفلق اور سورة الناس تین مرتبہ صبح کے وقت، اور تین مرتبہ شام کے وقت کہہ لیا کرو تو یہ تمہیں (ہر طرح کی پریشانیوں سے بچاؤ کے لیے) کافی ہوں گی۔
سنن ابو داوود جلد ٣-١٦٤٣-حسن
---------------
ترجمہ: کہہ دو وہ الله ایک ہے الله بےنیاز ہے نہ اسکی کوئی اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد ہے ✦
اور اس کے برابر کا کوئی نہیں
القرآن سورة اخلاص)۱۱۲
*وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ*
---------------
✦ کہہ دو میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اس کی مخلوق کی برائی سے
اور اندھیری رات کی برائی سے جب وہ چھا جائے اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں کے شر سے اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے
القرآن:سورة الفلق (۱۱۳)
*الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ، مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ*
اس شیطان کی برائی سے جو وسوسہ ڈالا کر چھوپ جاتا ہے جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے جنوں اور انسانوں میں سے
القرآن سورة الناس (١١٤)
------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا فرماتے
*لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ*
*رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِيْ هَذَا الْيَوْمِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا الْيَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ*
*رَبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَسُوءِ الْكِبَرِ رَبِّ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِيْ النَّارِ وَعَذَابٍ فِيْ الْقَبْرِ*
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ۔ ساری بادشاہت اسی کی ہے ، ساری تعریف بھی اسی کے لئے ہے ، وہی ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے ۔
اے میرے رب میں تجھ سے اس بھلائی کا طلبگار ہوں جو اس دن میں ہے اور جو اس کے بعد ہے ، اور اس کی برائی سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں جو کچھ اس دن میں ہے اور جو اس کے بعد ہے اے میرے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی سے اور بڑھاپے کی خرابی سے ۔ اے میرے پروردگار! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے ۔
صحیح مسلم جلد ٦ ، ٦۹۰۷
------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب صبح کرو تو یہ کہا کرو،
سنن ابن ماجہ جلد ٣ حدیث ٧٤٩ – صحیح
----------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سیدالاستغفار ۔ ( مغفرت مانگنے کے سب کلمات کا سردار ) یہ ہے ،
صحیح بخاری ٦٣٠٦
-------------------
سلمان فارسی رضی الله انھو سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے ایک مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ اسےآگ سے ایک تہائی آزاد کر دیتے ہیں
اور جس شخص نے دو مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ دو تہائی حصہ آگ سے آزاد کر دیتے ہیں
اور جس شخص نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے اللہ تعالیٰ اسے مکمل طور پر آگ سے آزاد کر دیتے ہیں
*أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ*
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں۔
الدعوات الكبير للبيهقي ١٨٤ حسن
السلسلہ صحیحہ حدیث ٢٩٦٦
-----------------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی
تو اس نے اس دن کا شکر ادا کر دی
صحيح ابن حبان ٨٦٨-حسن ، شعب الإيمان للبيهقي ٤٠٥٣-صحیح
السنن الكبرى للنسائي ٩٤٤٧ -صحیح
-------------------
عبد الرحمن بن ابو بکرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کی انہونے اپنے والد سے دریافت کیا کی
ابو جان! میں آپ کو ہر صبح یہ دعا پڑھتے ہوئے سنتا ہوں
سنن ابو داوود جلد ٣ / ١٦٤٩ – حسن
----------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح و شام ان دعاؤں کو پڑھنا کبھی نہیں چھوڑتے تھے
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَاىَ وَأَهْلِي وَمَالِي*
*اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِي وَآمِنْ رَوْعَاتِي اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَمِنْ خَلْفِي*
*وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِي وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي*
اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین اور دنیا اور اپنے گھروالوں اور اپنے مال میں معافی اور عافیت کاسوال کرتا ہوں، اے اللہ! میرے عیب چھپا دے، میرے دل کو مطمئن کر دے،
اور میرے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اور اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری عظمت کے ساتھ کی نیچے سے ہلاک کیا جاؤں یعنی زمین میں دھنسا دیا جاؤں
سنن ابو داوود جلد ٣ ١٦٣٧ صحیح
------------------
ابوبکر رضی الله عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیجئیے جسے میں صبح و شام میں پڑھ لیا کروں، آپ نے فرمایا: ”کہہ لیا کرو:
*أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ*
پیدا کرنے والے، ہر چیز کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، میں اپنے نفس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، میں شیطان کے شر اور اس کی دعوت شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں آپ نے فرمایا: یہ دعا صبح و شام اور رات کو سوتے وقت پڑھ لیا کرو
جامع ترمزی ٣٣٩٢ حسن
---------------------------------------
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
اللہ کے نام سے کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے
ابان بن عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص تین بار
سنن ابو داوود جلد ٣ ١٦٤٧-صحیح
*اس کو ضرور خوش فرما دینگے*
------------
بی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی
یا کوئی بندہ صبح و شام یہ کہتا ہے
سنن ابن ماجہ جلد ٣ -٧٥١ – حسن
صحيح ابن حبان ٨٧٠
------------
سُبْحَانَ اللّهِ وَ بِحَمْدِهِ
کہے تو قیامت کے روز کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا، سوائے اس کے جو اتنی بار ( یہ کلمات ) کہے یا اس سے زیادہ بار کہے
صحیح مسلم جلد ٦ ٦٨٤٣
----------
*✦ لا اِلهَ اِلَّا اللّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ✦*
صحیح مسلم جلد ٦، ٦٨٤٤
--------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح (فجر) کے وقت یا صبح کے بعد ان کے پاس سے گزرے، اور وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوٹے جب دن چڑھ آیا، یا انہوں نے کہا: دوپہر ہو گئی اور وہ اسی حال میں تھیں (یعنی ذکر میں مشغول تھیں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جب سے تمہارے پاس سے اٹھا ہوں یہ چار کلمے تین مرتبہ پڑھے ہیں، یہ چاروں کلمے (ثواب میں) زیادہ اور وزن میں بھاری ہیں، اس ذکر سے جو تم نے کئے ہیں، (وہ چار کلمے یہ ہیں)
*وَرِضـا نَفْسِـه*
*وَزِنَـةَ عَـرْشِـه*
*وَمِـدادَ كَلِمـاتِـه*
( یعنی لامحدود کلمے کے برابر)
صحیح مسلم جلد ٦- ٦٩١٣
----------------------
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر میں سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایآ
جس نے یہ کلمات کہے تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے
اگرچہ وہ میدان جنگ سے بھاگ گیا ہو
---------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا تو اسے اس رات کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
جامع ترمیزی جلد ٢ حدیث ١٥٢٨
نوٹ: اکثر علماء کا کہنا ہے اگر کوئی اس دعا کو صبح بھی تین بار پڑھ لے تو شام تک اسکو کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں پہنچا ہے گی
-------------
رسول ﷺ نے فرمایا جو شخص مجھ پر صبح ١٠ بار اور شام کو ١٠ بار دورود بھیجےگا تو اس کو قیامت کے دن میری شفاعت حاصل ہوگی
صحيح الجامع ٦٣٥٧ - حسن ،
صحيح الترغيب والترهيب ٦٥٩ – حسن
***********************************
22/03/2019
Subha K Azkar In Arabic With Yrdu Translation
┌─━━━•┈✵⊰✿⊱✵•┈━━━─┐
*_🌤📿 صبــح کے اذکــار📿🌤_*
♥🤲🏻 *اَللّٰهُـــمَّ بِكَ اَصْبَحْــنَا وَبِكَ اَمْسَیْنَا وَبِكَ نَحْــیَا وَبِكَ نَمُـوْتُ وَاِلَیْـكَ النُّشُـــوْرُ -*
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ!تیرے نام کے ساتھ ہم نے صبح کی ،اور تیرے نام کے ساتھ ہم نے شام کی ،اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں،اور تیرے نام کے ساتھ ہم مرتے ہیں،اور تیری طرف ہی لوٹناہے.[الترمذي]
♥🤲🏻 *اَصْبَحْــنَا عَلَى فِطْـرَةِ الاِسْــلاَمِ , وَكَلِمَةِ الْاِخْــلَاصِ , وَدِیْــنِ نَبِیْنَا مُحَمَّدٍ صَلَى اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمْ وَمـِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاهِیْـمَ حـَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْـــرِكِیْنَ.*
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::*(ایک مرتبہ) ہم نے فطرت اسلام ، کلمہ اخلاص ، اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین اوراپنے باپ ابراہیم علیہ السلام جو ایک رخ اور فرماں بردار تھے کی ملت پر صبح کی اور وہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔[صحیح الجامع]
*♥🤲🏻اَصْبَحْــنَا وَاَصْبٙحٙ الْمُلْكُ لِلّٰهِ وَالْحَـمْدُ لِلّٰهِ، لَا اِلٰهَ اِلَّااللهُ وَحــْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ المُلْكُ ولَهُ الْحـَمْدُ، وَهُوَ عَلىٰ كُلِّ شَیْءٍ قَدِیـْرٌ ، رَبِّ اَسْاَلُكَ خـَیْرَ مَا فِیْ هٰذَا الْیَـوْمِ وَخَیْرَ مَا بَعْـدَهُ ، وَاَعـُوْذُبِكَ مِنْ شَــرِّ هٰذَا الْیَـوْمِ وَشـَرِّ مَا بَعـْدَهُ، رَبِّ اَعـُوْذُبِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُـوْءِ الْكِبـَرِ ،رَبِّ اَعـُوْذُبِكَ مِنْ عَــذَابٍ فِیْ النَّارِ وَعَــذَابٍ فِیْ الْقَبْــرِ.*(ایک مرتبـہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ہم نے صبح کی اوراللہ کے سارے ملک نےشام کی اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسکی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔ ائے میرے رب ! میں تجھ سے اس دن کی بہتری کا سوال کرتا ہوں اور اس دن کی بہتری کا جو اس کے بعد آنے والا ہے اور میں اس دن کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس کے بعد آنے والے دن کے شر سے ۔ ائے میرے رب ! میں کاہلی اور بڑھاپے کی خرابی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ ائے میرے رب ! میں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔(مسلم)
*♥🤲🏻 اَللّٰہُمّ اِنِّیْ اَصْبٙحْتُ اُشْہِدُكَ وَاُشْہِدُ حـَمَلَۃَ عَرْشِكَ وَمَلاَئِكَتَكَ وَجَمِیْعَ خَلْقِكَ اَنَّكَ اَنْتَ اللہُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَ نْتَ وَحـْدَكَ لاَ شَرِیْكَ لَكَ وَاَنَّ مُحَـمَّدًا عَبْـدُكَ وَرَسُوْلُكَ.*(چـار مرتبـہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ ! میں نے صبح کی ، میں تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کو اور تیرے ( دیگر ) فرشتوں کو اور تیری پوری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ صرف تو ہی سچا معبود ہے اور تیرے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ تو اکیلا ہے ،تیرا کوئی شریک نہیں اور محمدﷺ تیرے بندے اور رسول ہیں۔ فضیلت : جو شخص اسے ہرشام چار چار مرتبہ پڑھ لےتو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد کردیتا ہے۔[عمل اليوم والليلة لابن السني ، ابو داؤد]
*♥🤲🏻 حَسْبِیَ اللہُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا هُوَعَلَیْہِ تَوَکَّـلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ.*(سات مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* مجھے اللہ ہی کافی ہے ، اس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ، میں نے اسی پر توکل کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ۔[ابو داؤد ، عمل الیوم واللیلة لابن السني]
*🎀فضیلت:* جو شخص اسے صبح وشام سات سات مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے دنیاوی واخروی غموں سے نجات دے دیتا ہے.
*♥🤲🏻 رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِالْاِسْلاَمِ دِیْنًا وَبِمُحَــمَّدٍ نَّبِیًّا*(تین مرتبـہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* میں اللہ کو رب ماننے اور اسلام کو دین ماننے اور محمدﷺ کو نبی ماننے پر راضی ہوں۔
*🎀فضیلت:* جو شخص اسے صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے ، اللہ پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ اسے قیامت والے دن راضی کرے۔
*♥🤲🏻سُبْحـَانَ اللهِ وَبِحَـــمْدِهِ عَـــدَدَ خـَلْقِهٖ ، وَرِضَا نَفْسِهٖ ، وَزِنَةَ عَرْشِهٖ ، وَمـِدَادَ كَلِمَاتِهٖ*(تین مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اپنی نفس کی خوشنودی کے برابر، اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کے سیاہی کے برابر۔
*🎀فضیلت:* اس دعا کا اجر اس ذکر سے زیادہ ہے جو فجر کی نماز کے بعد مُصّلےپر بیٹھ کر چاشت تک کیا جائے۔(مسلم)
*♥🤲🏻لَااِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدیْرٌ .*(۱۰۰ مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس کی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے ۔
*🎀فضیلت:* جو شخص (۱۰۰) سو مرتبہ یہ دعا پڑھے گا ، اسے دس غلام آزاد کرنے برابر ثواب ملے گا ، ایک سو نیکیاںلکھی جائیں گی ۔ اور اس کے سو گناہ مٹا دیے جائیں گئے ۔(متفق علیہ)
*🌹📖 اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ*
*🎀فضیلت :* جس شخص نے آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد پڑھا تو اُسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔(نسائی)
*📖🌹 قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ ﴿١﴾اللَّـهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤}*
*📖🌹قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴿١﴾مِن شَرِّ مَا خَلَقَ﴿٢﴾وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَب﴿٣﴾َوَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾*
*📖🌹قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ(١) مَلِكِ النَّاسِ (٢) إِلَهِ النَّاسِ (٣) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (٤) الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ(٥) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ(٦)*
*🎀فضیلت :* جو شخص ان سورتوں کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لے اسے یہ ہر چیزسے کافی ہوجاتی ہے۔(ترمذی)
*📿🤲🏻سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ.*(۱۰۰ مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* میں اللہ کی پاگیزگی بیان کرتا ہوں اس کی تعریف کے ساتھ۔
*🎀فضیلت :* جو شخص یہ دعا صبح کو ۱۰۰ سو مرتبہ اورشام کو ۱۰۰ سو مرتبہ پڑھ لےاس کے گناہ مٹادئے جاتے ہےاگر چہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔(مسلم)
*📿🤲🏻بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِیْ الْاَ رْضِ وَلَا فِیْ السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ.*(تین مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ زمین وآسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔
*🎀فضیلت :* جو شخص یہ دعا صبح کو تین مرتبہ اور شام کو تین مرتبہ پڑھ لے اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی۔(ترمذی)
*🕋🌹 اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَی وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّهُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ.*(ایک مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ! تو ہی میرا رب ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو نے مجھے پیدا فرمایا اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں اپنی طاقت کے مطابق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں ، میںتجھ سے اس چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جس کا میں نے ارتکاب کیا ،میںتیرے سامنے تیرے انعام کا اقرار کرتا ہوں ، لہذا تو مجھے معاف کر دے ۔ واقعہ یہ ہے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا
*🎀فضیلت :* یہ دعا ’’سید الاستغفار ہے‘‘ جو شخص یہ دعاصبح اور شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھے اور اس دن اس کی موت آجائےتو سیدھا جنت میں جائے گا۔(بخاری)
*🕋🤲🏻یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِكِ اَسْتَغِیْثُ ، اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ كُـلَّهٗ ،وَلَا تَكِلْنِیْ اِلَى نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ .* (ایک مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے زندہ جاوید ! ائے قائم و دائم !میںتیری ہی رحمت کے ذریعے سے مدد طلب کرتا ہوں، تو میرا ہر کام سنوار دے اور آنکھ چھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے سپرد نہ کرنا[صحیح الترغیب والترھیب]
*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ رَبِّ كُلِّ شَیْءٍ وَمَلِیْكَهُ ، اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَ نْتَ، اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْكِهٖ، وَاَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰى نَفْسِیْ سُوْٓءًا اَوْ اَجُرَّهٗ اِلٰى مُسْلِمٍ.* (ایک مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ ! غیب اور حاضر کے جاننے والے ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! ہر چیز کے رب اور اس کے مالک ! میںگواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے اور اس بات سے کہ اپنے ہی خلاف کسی برائی کا ارتکاب کروںیا اسے کسی مسلمان کی طرف کھینچ لاؤں ۔
*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ اِنِّى اَسْاَلُكَ الْعَافِیَةَ فِى الدُّنْیَا وَالاَخِرَةِ ،اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فِىْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَاَهْلِیْ وَمَالِیْ، اَللّٰهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِی ْوَاٰمِنْ رَوْعَاتِیْ ،اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیْ وَمِنْ خَلْفِی وَعَنْ یَمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ ، وَاَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ اَنْ اُغْتَالَا مِنْ تَحْتِیْ.*
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میںمعافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، ائے اللہ ! بے شک میں تجھ سے اپنے دین ، اپنی دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ ائے اللہ ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری گھبراہٹوں کو امن دے ۔ ائے اللہ ! تو میری حفاظت فرما ، میرے سامنے سے ، میرے پیچھے سے ، میری دائیں طرف سے ، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے ۔ اور میں تیری عظمت کے ساتھ اس بات سے پناہ مانگتا ہوںکہ ناگہاں اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔[أبوداود]
*🕋🤲🏻اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی بَدَنِیْ ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی سَمْعِیْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِیْ فِی بَصَرِیْ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ .اَللّٰهُمَّ اِنّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنَ الْكُفْرِ ،وَالْفَقْرِ ، وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ.*(تین مرتبہ)
⊰✿⊱ *ترجمــــــہ::* اے اللہ ! مجھے میرے جسم میں عافیت دے، اے اللہ ! مجھے میرے کانوں میں عافیت دے، اے اللہ ! مجھے میری آنکھوں میں عافیت دے، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں- اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، تیرے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں[ أبوداؤد]
*💟مـــــذکورہ اذکار خــود بھی پڑھیــں اور دوسروں سے بھی شیئـر کریں- جــــزاکم اللہ خیـرا💟*
└─━━━═•✵⊰✿⊱✵•═━━━─┘