03/01/2020

Aag Mat Chodo Tirmizi 3769

*⛔ لَا تَتْـرُكُـوا النَّـارَ ⛔*

*📌 آگ مت چھوڑو:* بہترین نصیحت، خود عمل کریں اور بطورِ *صدقہ جاریہ* احباب کو مطلع کریں

*💎 نبی ﷺ نے فرمایا: جب سونے لگو تو اپنے گھروں میں (جلتی ہوئی) آگ مت چھوڑو*
*📚 سنن ابن ماجہ: 3769*

*❄ سردی کے موسم میں عمومًا لوگ ہیٹر وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں*، ان کیلئے نصیحت ہے کہ *نبی ﷺ نے جلتی آگ چھوڑ کر سونے سے منع فرمایا ہے*، لہٰذا ہیٹر وغیرہ بند کر کے سوئیں
🕯 جو لوگ آگ (موم بتی وغیرہ) سے روشنی حاصل کرتے ہیں وہ بھی *چراغ بند کر کے سوئیں*
🌸 عمومًا لوگ اس *نبوی نصیحت* پر عمل کرتے ہیں، اگر نیت میں یہ شامل ہو کہ *یہ عمل اس لیے کیا جا رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے* تو ان کا یہ عمل بھی *باعثِ اجر* ثابت ہو گا
*🌹 ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں* جس نے *نبی ﷺ کی اطاعت میں ثواب اور مخالفت میں عذاب کی وعید* سنائی ہے.


*💡 والله تعالیٰ أعلم 💡*

No comments :

Post a Comment