*ضـعـیف اور مـن گـھـڑت احــادیــث 🚫*
*📃 پـوسٹ نمبــــــر: 5*
*📚▪چالیس حدیثیں حفظ کرنا*
"و عن أبی الدرداء قال:"
```📃سئل رسول اللہ ﷺ: ما حدّ العلم الذي إذا بلغہ الرجل کان فقیھاً؟ فقال رسول اللہ ﷺ: ((من حفظ علیٰ أمتي أربعین حدیثاً في أمر دینھا بعثہ اللہ فقیھاً و کنتُ لہ یوم القیامۃ شافعاً و شھیدًا```
"🌷سیدنا ابو الدرداء (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ" *رسول ﷲ ﷺ سے پوچھا گیا:*
*🌸"علم کی وہ کون سی حد ہے جس پر پہنچ کر آدمی فقیہ بن جاتا ہے؟ تو رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص میری امت کے لئے دینی امور میں چالیس حدیثیں حفظ کرے، ﷲ اسے فقیہ مبعوث فرمائے گا (یعنی قیامت کے دن بطورِ فقیہ اُٹھائے گا) اور قیامت کے دن اس کے لیے شفاعت کرنے والا اور گواہ ہوں گا۔"*
```📑بیہقی شعب الایمان: 1726، دوسرا نسخہ: 1597
```
*🚫موضوع (من گھڑت):-*
اس کی سند *موضوع* ہے۔
1⃣: اس کا راوی *عبدالملک بن ہارون بن عنترہ کذاب (جھوٹا) تھا۔*
🔆٭امام یحییٰ بن معین نے فرمایا:-
*📍"کذاب ہے۔"*
```📑تاریخ ابن معین، راویۃ الدوری: 1516
```
💠٭حافظ ابن حبان نے کہا:-
*▪"وہ حدیثیں گھڑنے والوں میں سے تھا"*
```📑کتاب المجروحین: 133/2، دوسرا نسخہ: 115/2
```
♻٭حاکم نیشا پوری نے گواہی دی:-
*📍"اس نے اپنے باپ سے موضوع حدیثیں بیان کیں"*
```📑المدخل الی الصحیح: ص 170ت129```
📃یہ روایت بھی (اس تک بشرطِ صحت) اُس نے اپنے باپ سے بیان کی، لہٰذا یہ سند *موضوع* ہے۔
```2⃣: امام بیہقی سے لے کر عبد الملک بن ہارون تک سند بھی صحیح نہیـــــں ہے، کیونکہ اس میں عبد ﷲ بن نعمان البصری اور عمرو بن محمد صاحبِ یعلی بن الاشدق وغیرہما مجہول راوی ہیں۔```
*💢آئمہ و محدثین کی آراء:*
🔶٭امام بیہقی نے فرمایا:-
_🌸 "یہ متن لوگوں کے درمیان مشہور ہے اور اس کی کوئی سند صحیح نہیـــــں ہے۔"_
*📑شعب الایمان: 1727، دوسرا نسخہ: 1598*
🌷٭ابن الملقن نے کہا:-
"🌀 اگرچہ اس کی سندیں متعدد ہیں، لیکن حفاظِ حدیث کا اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔"
*📑البر المنیر ج 7 ص 278*
🔆٭حافظ ابن عبد البر نے فرمایا:-
_"📑 اور اس حدیث کی ساری سندیں ضعیف ہیں"_
*📑جامع بیان العلم و فضلہ:95/1 تھت ح 156*
⚠تنبیہ:-
*📚چونکہ بعض علمائے سابقین نے اربعین وغیرہ اعداد پر کتابیں لکھی ہیں، لہٰذا اقتدائے سلف کی وجہ سے ایسا کرنا جائز ہے-*
🔝🔍 اور یہ جواز من باب الاجتہاد ہے۔
وﷲ اعلم
```📃حافظ زبیر علی زئی رحمہ ﷲ```
*☆┄┄┄•─╮Join╭─•┄┄┄☆*
*📱📚ٹیلیگــــرام چینــــل👇🏻*
https://t.me/Zaeef_Ahadees
No comments :
Post a Comment