15/04/2022

💫Dua E Khair -Ramadan Dua💫


 Bismillahirrahmanirrahim
*یَا رَب العزت* 
 ھمیں ہدايت والوں ميں ہدايت نصيب فرما، اور ھمیں عافيت دے، اور ھمارا كارساز بن، اور تو نے جو ھمیں ديا ہے اس ميں بركت عطا فرما، اور جو تو نے فيصلہ كيا ہے اس كے شر سے ھمیں محفوظ ركھ، كيونكہ تو ہى فيصلہ كرنے والا ہے تيرے خلاف كوئى فيصلہ نہيں كر سكتا، اور جس كا تو ولى بن جائے اسے كوئى ذليل نہيں كرسكتا، اور جس كے ساتھ تو دشمنى كرے اسے كوئى عزت نہيں دے سكتا۔

*یَا اللّٰہ*
تو بابركت اور بلند ہے، اور تيرے علاوہ كہيں جائے پناہ نہيں *یَارَب* ھم تيرى رضا كے ساتھ تيرى ناراضگى سے پناہ چاہتے ہیں اور تيرى سزا سے تيرى عافيت كے ساتھ
اور تيرى پناہ ميں آتے ہیں ھم تيرى حمد و ثناء شمار ہى نہيں كرسكتے
جس طرح تو نے اپنى ثناء بيان كى ہے۔

 *یَا اِلٰہِی*
 ہم تجھ سے ہى مدد مانگتے ہيں 
اور تجھ پر ايمان لاتے ہيں
 اور تجھ پر بھروسہ اور توكل كرتے ہيں اور تيرى ثنائے خير بيان كرتے ہيں اور تيرے ساتھ كفر نہيں كرتے۔

  *یَا اِلٰہِی*
  ہم تيرى ہى عبادت كرتے ہيں اور تيرے ليے ہى نماز ادا كرتے اور تيرے سامنے ہى سجدہ كرتے ہيں اور تيرى طرف ہى رجوع كرتے ہيں ہم تيرى رحمت كى اميد ركھتے اور تيرے عذاب سے ڈرتے ہيں، يقينا تيرا عذاب كفار كو پہنچنے والا ہے۔

*یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
تو بہت سننے والا ہے تُو تو دلوں میں گزرنے والے خیالات تک سے واقف ہے ھمارے دلوں کے میل کچیل کو دھودے ہر طرح کے شیطانی خیالات  سے پاک کردے اور ایمان کی روشنی سے منور کردے۔

*اے ھمارے رب*
ہر لڑکی اور لڑکے کو ایسے ساتھی نصیب کر ؛ جو نیک ہوں اور نیکی کی طرف بُلائیں جو تیرےپسندیدہ ہوں بے اُولادوں کو نیک صالح صحت و تندرُستی زندگی والی اولاد عطا فرما۔ *ھمیں بچا ؛* ایسی محفل سےجس میں تیری نافرمانی ہو ایسے لوگوں سے جو تیرے نافرمان ہوں ایسے اعمال سے جو تجھے ناپسند ہوں ایسی باتوں سے جو تجھے ناپسند ہوں۔

 *آمِین یَا رَبَّ العَالَمِین*

No comments :

Post a Comment