10/05/2022

Adab E Dua

•┈┈•❀🍃🌹🍃❀•┈•
_*بِسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم*_ 
             
              *آداب دعا۔۔۔* 
سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد کلماته..
سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم

  اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍكَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَ عَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ. إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَ عَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ. إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
              •┈┈•❀🍃🌹🍃❀•┈•

     *تکبیرات اور عرفہ کی دعا*   
  _*کثرت سے شعوری طور پر پڑھنا ہے۔۔۔*_

 ▪اَللهُ أَکْبَرُ اَللهُ اَکْبَرُ لَا اِلَهَ إِلَّا اللهُ وَللهُ اَکْبَرُ اللهُ اَکْبَرُ وَلِلهِ الْحَمْدُ ۔۔۔

▪لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ،
لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔

   🍃❀🍃  ❀🍃❀🍃

*🤲🏻اے اللہ،اے رب العزت۔*

ہم تیری عظمت اور رحمت  کے واسطے سے سوال کرتے ہیں  تُو ہمیں سعادت مندوں میں سے بنا ، اور ہم  پر اپنی نعمتوں ، آسودگی ،صحت ،  شفاء اور ایمان پر عمل کو آسان  فرما دے ، اور ہمیں، ہمارے والدین کو اور ہر دل عزیز کو بخش دے ،،، ہمیں ہر برائی اور ناپسندیدہ عمل سے محفوظ رکھ ، اور دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب فرما ، اور تُو ہم ایسے راضی ہو جائے کہ اسکے بعد صرف جنت ہی نصیب ہو ،،،،، اے اللّٰه ہمارے نیک اعمال کو شرف قبولیت عطا فرما ، اور عرفہ کے دن کا خیر عطا فرما ۔
*🤲🏻 اے ساری مخلوق کے پالنے والے۔*
*اے اللہ تو ہی آسمانوں اور زمینوں کا مالک ہے۔*
*پہاڑوں اور سمندروں کے مالک ہے۔*
*اے عرشِ اعظم کے مالک۔*
*🤲🏻اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں۔۔*
*🤲🏻ہمارے گناہوں کو خطاؤں کو معاف فرما۔۔*
*🤲🏻اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں۔۔*
*🤲🏻اے اللہ رب العزت ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما۔*
*🤲🏻تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔*
*🤲🏻اے اللہ رب العالمین  ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دے۔*
*🤲🏻اے اللہ ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے۔*
*🤲🏻زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے۔۔*
*🤲🏻ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا فرما۔۔*
*رسول اللہ صلی للہ علیہ وآلہ وسلم  کی پیروی ان کے بتائے ہوئے راستے ان کے سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرما ۔۔*
*🤲🏻اے اللہ ہماری پریشانیوں کو دور فرمائے  جو جس مشکل میں ہے ، قرض کی ادائیگی ، بچوں کے نیک  رشتے ، خاندانی مسائل ، حلال معاشی رزق کے مسائل ، سب کی آسانی فرما ، اپنی مدد فرما ۔صبر اور شکر کی توفیق عطاء فرما ۔*
*🤲🏻اے اللہ، حلال رزق کمانے اور کھانے کی توفیق عطا فرما۔۔*
*🤲🏻 اے اللہ جن کے ہاں اولاد نہیں ،ان کو زندگی و صحت،اور ایمان والی  صالح اولاد عطا فرما۔*
*🤲🏻بچوں کی بہترین اسلامی تربیت کرنے میں ہماری مدد فرما۔* 
*🤲🏻پختہ ایمان اور اس پر استقامت نصیب فرما-*
*🤲🏻 اے اللہ!! ہمارے سارے مسلمان بہن بھائی جو دنیا سے چلے گئے، آج کے دن ان سب کی مغفرت فرما دینا-*
*🤲🏻جو دنیا میں ہیں اور جو آئندہ آنے والے ہیں اُن سب کو اسلام کا مجاہد بنا-* 
*🤲🏻 ہمین تقوٰی اختیار کرنے والا بنادے۔*
*🤲🏻 ہمیں اور ہماری نوجواں نسلوں کو بے حیائی کی یلغار سے محفوظ رکھ اور اپنے معاشروں سے اس لعنت کو ختم کرنے والا بنا۔* 
*🤲🏻ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما۔۔*
*🤲🏻شیطان کے شر اس کے وسوسوں سے محفوظ رکھنا ۔ جن وانس کے شر اور فتنے سے محفوظ فرما ۔۔*
*🤲🏻امت مسلمہ پر اپنا کرم و فضل عطا فرما ۔*
*🤲🏻ترکی کے مسلمانوں کی مدد فرما، شام اور فلسطین و کشمیر پر اپنی خاص الخاص رحمت نازل فرما۔* 
*🤲🏻اے اللہ! دنیا میں جہاں کہیں مسلمان دکھی،اور تکلیف میں ہیں،اے ربِ کریم تو ان کے لئے کافی ہو جا۔*
*🤲🏻اے اللہ! کفار کے مظالم سے مسلمانوں کو محفوظ فرما، ان مسلمانوں کی مدد فرما اور کفار کو نیست و نابود کردے۔* 
*🤲🏻اسلام کے دشمنوں کو ہدایت عطا فرما اور اگر ہدایت ان کے مقدر میں نہیں تو تُو انھیں نیست ونابود فرما۔۔۔*
*🤲🏻اے ربِ کریم! ہندوستان میں اسلام کو نافذ فرما،اس کو اسلام کا قعلہ بنا، تیرے نام پر اس ملک کو بنانے اور مستحکم کرنے والے، ہر تکلیف اور دکھ اٹھانے والے، ہر ہر شہید و غازی کا اجر اپنی شان کے مطابق عطا فرما۔*
*🤲🏻اے اللہ !مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد فرما دے،ہمیں ایک امت بنا-*
_یا رب العالمین یا رحمن ورحیم۔۔۔۔ہماری وہ دعائیں قبول فرما جو ہماری دنیا و آخرت کے حق میں بہتر ہوں  ۔۔۔۔ اے اللہ ہم تجھ سے ہر اس نعمت کا سوال کرتے ہیں جس کا سوال  تیرے نبی محمد ﷺ نے کیا،اور ہر اس چیز کے شر سے پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے نبی محمد ﷺ نے پناہ مانگی_
 
*ربنا تقبل منّا انّک انت السمیع العلیم و تب علینا انّک انت التّواب الرحیم، و صلی اللہ علیٰ محمدٍ و علیٰ آلہ و اصحابہ وسلم* 

*آمین اللھم آمین یا رب العالمین*

        •┈┈•┈┈•⊰✿🌹✿⊱•┈┈•┈┈•


No comments :

Post a Comment