07/03/2025

💫Dua Maang lijiye 💫

Bismillahirrahmanirrahim 
*اے بلندیوں کے بادشاہ* 
اس مبارک مہینہ میں ہم تجھ سے تیری رحمت کے طلبگار ہیں ہمیں ان بابرکت دنوں میں خالص عبادت اور سچی توبہ کی توفیق عطا فرما کہ رمضان المبارک کے جانے کے بعد بھی ہم گناہوں کی دنیا میں واپس نہ پلٹ پائیں یا رب جب ہم تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں تو تُو خود ہی ہمارے لیے راستے بنا دیتا ہے اور ہماری مشکلیں آسان کر دیتا ہے پس جس چیز کو تُو ہم سے دور کر دے ہمیں اس پر صبر عطا فرما بے شک تیرے فیصلوں کو سمجھنا ہم انسانوں کی عقل سے بالاتر ہے-

*اے پاک پروردگار*
ہمیں اپنے روزے کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمانا۔ اس رمضان میں کی گئ ہماری ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی اور ہر فرض اور نفل عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما مالک- ہمیں کسی بھی حالات میں مشکلوں میں پریشانیوں میں اکیلا مت چھوڑنا اور بے حساب کتاب ہم سب کو جنت الفردوس میں اپنے پڑوس میں گھر عطا فرمانا- 

*اے پروردگار !*
ہمیں بھی اٌن لوگوں میں شامِل فرما جنہیں تو ہدایت عطا فرماتا ہے اور وہ صراطِ مستقیم پر چلتے ہیں۔ جو توبہ کرتے ہیں اور جِنکی توبہ کو تو قبول کرتا ہـے۔ جو تیرا خوب شٌـکر اَدا کرتے ہیں اٌور اٌن پر تو اپنا خاص کـرم فرماتا ھـــــے ۔

*اے پاک پروردگار * 
ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرما ہمارے گھروں پر اپن لازوال رحمتوں کے دروازے کھول دے ہمیں یقین ہے تو پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے گا ہم عاجزی انکساری سے دعا کرتے ہیں ہمیں ان راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرما جس سے ہم اپنے پیارے نبیءمکرم کی امت والے اوصاف حاصل کرسکیں ۔ 

*اے اللہ پاک* 
 ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما قرآن و سنت پر پابند کردے اپنا مطیع و فرما بردار بنا لے ہمیں علم نافع صحت کاملہ رزق طیب اور ایمان کی طاقت عطا فرما ۔

*اللہ ربُ العزت* 
ہم سب کو جسمانی، روحانی، ذہنی بیماریوں سے مکمل شفا دے۔ اللہ ہمیں ہر اچھی بری نظر سے محفوظ رکھے۔ اللہ ہمیں ہمارے اپنے نفسوں کے شر سے، شیطان کے شر سے اور حاسدین کے شر سے محفوظ رکھے۔ اللہ ہم سب کے رکے ہوئے معاملات کو آسانی سے حل کردے۔ اللہ ہم سب کے بوجھ اتار دے۔ اللہ ہمارے گھریلوں ،کاروباری ہر معاملے کو سیدھا کردے۔ اللہ ہم سب کی مشکلات کو جلد دور فرمادے۔ اللہ ہم سب سے راضی ہو جائے۔ اللہ ہم سب سے دین کا کام لے اور اسے قبول فرما۔ اللہ ہم سب کے لیے دنیا و آخرت کے معاملات آسان کر دے۔ اللہ ہم سب کو بے حساب جنت الفردوس میں داخل کر دے۔ اللہ ہم سب کو دوزخ کی آگ سے ، قبر کے عذاب سے، موت کے فتنوں سے، دجال کے فتنوں سے محفوظ فرمائے۔ اللہ ہماری اولادوں کو نیک بنائے،ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ اللہ سب مسلمانوں کے حالوں پر رحم فرما ہمیں ایک کر دے۔ اللہ ہم سب کو صحیح معنوں میں قرآن و سنت پر چلائے۔
Ameen ya rabbul alamin 

No comments :

Post a Comment