07/03/2025

Dua Khair K liye Dua kijiye

🕋 *Dua*🕋

*یا اللہ، یا رحمن، یا رحیم، یا کریم، یا ستار، یا غفار، یا قادر، یا سمیع، یا علیم، یا ذولجلالِ والاکرام برحمتک استغیث*

*لا اله الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير*

*اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ.إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ*
*اللَّہُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ*
*کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ*

*یا اللہ! ہم آپ کی طرف رجوع کرتے ہیں، ہم اپنی بندگی کا اقرار کرتے ہیں، اور آپ سے التجا کرتے ہیں کہ ہماری جائز دعاؤں کو قبول فرمائیے۔*
یا اللہ! آپ غفّار ہیں،ہمارے گناہ معاف فرما دیجیئے، ایسی معافی جس کے بعد گناہ کا نام و نشان باقی نہ رہے۔
*یا اللہ!آپ رؤوف ہیں، آپ کی حکم عدولی پر اور لوگوں کے حقوق کی عدم تکمیل پر ہمیں درگذر فرمائیے۔*
یا اللہ! آپ قدّوس ہیں، ہماری  شخصیت کی خامیوں کو دور کردیجیئے۔
*یا اللہ! ہماری دعاؤں، عبادتوں اور نیکیوں کو قبول فرمائیے۔*
یا اللہ! ہماری نمازوں، روزوں، زکوۃ و صدقات اور عبادتوں کو قبول فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمیں ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیے جو آپ کی بارگاہ میں قابلِ قبول ہوں۔*
یا اللہ! ہماری عبادتوں میں خشوع و خضوع عطا فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمارا  خاتمہ خیر پر ہو۔ اور وقت آخر کلمہ طیبہ زبان سے جاری ہو۔*

*یااللہ! اپنی محبت، پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت، دین کی محبت ا ور قرآن کی محبت ہمارے دل میں ڈال دیجیئے،جیسے کہ ان سب کا حق ہے۔*

یا اللہ! آپ پر ہمارا ایمان، یقین اور توکل کو مضبوط کر دیجیئے۔
*یا اللہ! ہمیں تقوی اور پرہیزگاری عطا فرمایئے اور ہمیں اپنا شکرگذار بندہ بنائیے۔*
یا اللہ! ہمیں قوت عطا فرمائیے کہ ہم آزمائیشوں میں ثابت قدم رہیں۔
*یا اللہ! ہمیں لوگوں کے لئے نرم دل بنائیے اور ہمارے اخلاق اچھے کیجیئے۔*
یا اللہ! قرآن کو دونوں عالم میں ہمارا ساتھی بنایئے۔

*یا اللہ! آخری سانس تک صراط مستقیم کی طرف ہماری رہنمائی کیجیئے۔ہمیں شرک، کفر اور بدعت سے محفوظ رکھیئے۔*
یا اللہ! ہمیں محسنین، متقین اور علیّین میں شامل فرمائیے۔
*یا اللہ! آپ علیم ہیں، ہمیں فائدہ مند علم عطا فرمائیے۔*
یا اللہ! ہمیں اپنے نصیب پر شاکر رہنے کی توفیق عطا فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمیں دل کی بیماریوں (حسد، غرور، تکبر اور دکھاوے) سے محفوظ رکھیئے۔*
یا اللہ! ہمیں دنیا اور آخرت میں خوشیاں عطا فرمائیے اور غم اور گھٹن سے محفوظ رکھیئے۔
*یا اللہ! آپ رزّاق ہیں،ہمیں رزقِ حلال عطا فرمائیے،* ہمارے رزق میں وسعت و برکت عطا فرمائیے اور ہمیں صرف اپنا محتاج بنائیے کسی اور کا محتاج نہ بنائیے۔
*یا اللہ! دنیا کے مال و متاع کی محبت ہمارے دل سے نکال دیجیئے۔*
یا اللہ! ہمیں اپنے گھر کا مہمان بنا لیجیئے اور حج مبرور نصیب فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمارا خاتمہ خیر پر ہو اور آپ سے ملاقات ہمارے لیے سب سے بڑی خوشی کا لمحہ ہو۔*
یا اللہ! ہماری قبروں اوربرزخ کو امن اور چین کی جگہ بنا دیجیئے۔
*یا اللہ! یومِ قیامت آپ کے عرش کے سایہ میں ہمیں جگہ عطا فرمائیے۔*
یا اللہ! نامہ اعمال ہمارے داہنے ہاتھ میں عطا فرمائیے۔ اور ہمارے میزان کو نیکیوں سے بھر دیجیئے۔
*یا اللہ!قیامت کے دن پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائیے۔*
یا اللہ!پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں جامِ کوثر پینا نصیب فرمائیے۔
*یا اللہ! پل صراط پر سے گذرنا ہمارے لئے آسان کردیجیئے۔*
یا اللہ! روز قیامت آپ کا دیدار نصیب فرمائیے۔
*یا اللہ! جب تک ہم زندہ ہیں،ہمارے اور ہمارے ازواج کے بیچ محبت، لطف و کرم اور برکت عنایت فرمائیے۔*
یا اللہ! ایک دوسرے کے لئے ہمارے رویوں کو سدھار دیجیئے۔
*یا اللہ! دین پر عمل کرنے کے لئے ہم کو ایک دوسرے کا مددگار بنائیے۔*
یا اللہ! ہمارے ازواج کو خاندان کے لئے ان کی محنت کا بہتر صلہ عنایت فرمائیے۔
یا اللہ! ہمیں جنت الفردوس میں ایک دوسرے کا ساتھ عنایت فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمیں نیک اور صالح اولاد عطا فرمایئے۔*
یا اللہ! ہمیں اچھے والدین بننے اور اپنی اولاد کے لئے اچھی مثال بننے کی جسمانی و روحانی قوت عطا فرمائیے۔
*یا اللہ! قرآن اور آپ کے احکام کو تمام معاملات میں ہمارا راہ نما بنائیے۔*
یا اللہ! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کے اثرات سے ہماری اولاد کو محفوظ رکھیئے۔
*یا اللہ! ہماری اولاد کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنایئے اور انھیں ہمارے لئے ثواب جاریہ کا ذریعہ بنایئے۔*
*یا اللہ! ہماری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنایئے اور صرف آپ کے آگے جھکنے والا بنائیے۔*
یا اللہ! انھیں ہم کو جنت میں پہنچانے اور دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ بنایئے۔
*یا اللہ! ہمارے خاندان کو بلایات، آفات، حاسدوں اور شیاطینِ جن و انس سے محفوظ رکھیئے۔*
یا اللہ! ہماری اولاد کو  کفر، حرام اور کسی بھی قسم کے نقصانات، تکالیف، پریشانیوں او

ر بیماریوں سے محفوظ رکھیئے۔
*یا اللہ! ہماری اولاد کو دین اور دنیا میں کامیابی عطا فرمائیے۔ اور قیامت تک ہماری آنے والی نسلوں کو نیک اور صالح بنایئے۔*
یا اللہ! ہماری پوری نسل کو جنت الفردوس میں جمع فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمیں اور ہمارے سارے خاندان کو دوزخ کی آگ سے پناہ دیجیئے اور ہمیں بغیر حساب کتاب جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیے۔*
یا اللہ! آپ غفار ہیں، ہمارے اور ہمارے والدین کے گناہ معاف فرمائیے۔
*یا اللہ! انھیں دنیا اور آخرت میں بہتر بدلہ عطا فرمائیے۔*
یا اللہ!ان کے درجات بلند فرمائیے اور انھیں جنت الفردوس عطا فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمیں ان کے بڑھاپے میں ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنایئے۔*
یا اللہ! ہمارے بھائی بہنوں کو، ہمارے ازواج کے بہن بھائیوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائیے۔
*یا اللہ! ہمارے والدین کے، ہمارے ازواج کے والدین کے، ہمارے بھائی بہنوں کے، ہمارے ازواج کے بہن بھائیوں اور ہمارے بزرگوں کے اور تمام امت مسلمہ کے درجات بلند فرمایئے۔*
یا اللہ! جو دین سے دور ہیں انھیں اسلام کے احکام پر چلنے والا بنا دیجیئے۔
*یا اللہ! ہمیں بیماریوں اور بڑھاپے کی تکلیفوں سے محفوظ رکھیے۔*
یا اللہ! ہمارے گناہ معاف فرما دیجیے اور ان تمام لوگوں کے بھی جو خاندان میں انتقال فرما چکے ہیں اور تمام امت مسلمہ کے گناہ معاف فرمائیے۔
*یا اللہ! جب تک وہ آپ کے حضور پیش نہ ہوں،عالم برزخ کو ان تمام کے لئے امن و سکون کی جگہ بنا دیجیئے۔*
یا اللہ! ہمیں دجال، یاجوج ماجوج کے فتنے سے محفوظ رکھیئے۔
*یا اللہ!آپ خالق اور مصوّر ہیں،جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں انھیں نیک اور صالح اولاد عطا فرمائیے۔*
یا اللہ! آپ ودودہیں، تمام مسلمانوں کے دل میں ایک دوسرے کے لئے محبت ڈال دیجیئے۔
*یا اللہ! جو ازدواجی جھگڑوں سے پریشان ہیں ان کے دل میں ایک دوسرے کے لئے الفت ڈال دیجیئے۔*
یا اللہ! جو بیمار ہیں انھیں صحت عاجلہ و کاملہ عطا فرمائیے۔
*یا اللہ! آپ رزّاق ہیں، جو بے روزگار ہیں انھیں حلال رزق عطافرمائیے۔*
یا اللہ! آپ حفیظ ہیں، ہمارے جو بھائی بہن جنگوں میں پریشان ہیں ان کی حفاظت فرمائیے۔ انھیں ظلم و ستم،قتل و غارت گری، اور ذلت و رسوائی سے محفوظ رکھیئے۔
*یا اللہ! انھیں مصائب و آلام سے نجات دیجیئے اور ان کے درجات بلند فرمائیے۔*
*یا اللہ! دور جدید کے فرعونوں اور ظالم و جابر حکمرانوں کو زوال سے دوچار کیجیے اور جو محروم و مظلوم ہیں ان کی مدد فرمائیے۔*
یا اللہ! کافروں کے مقابلہ میں مسلمانوں کی نصرت وہمایت فرمائیے۔
*یا اللہ! جس نے یہ دعا لکھی اور اسے آگے بڑھا رہا ہے،اس کے حق میں ان تمام دعاؤں کو قبول فرمائیے اور اس دعا کو اس کے لئے صدقہ جاریہ بنائیے۔*
یا اللہ! ہماری جائز دعاؤں کو سن لیجیئے آپ سننے والے اور جاننے والے ہیں۔
*آمین یا رب العالمین*

*اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ.إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ*
*اللَّہُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ.إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ*

***************'

No comments :

Post a Comment