21/03/2023

Dua

*بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*

*🤲 یا اللہ ھمیں رسول ﷺ کی سنتوں کی اتباع کی توفیق دے دے*

*💫لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ ، اَلْحَمدُ لِلّہِ وَ سُبحَانَ اللہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِا للہِ*

*💫اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* 

*💫اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*

*🕋🤲رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الآخِرِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ وَلا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ*

*🤲اے میرے رب ! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے اور میرا ذکرِ خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ ، مجھے نعمتوں والی جنّت کے وارثوں میں سے بنادے اور جس دن کے لوگ دوبارہ جِلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر*

*🤲 یا رب العالمین*
ھمیں اپنے ان پیاروں میں سے بنادے کہ جنہیں تیری یاد سے دنیا کی رنگینیاں غافل نہیں کرتیں اور یہ کہ ھم نماز قائم کرنے والے اور زکوٰۃ دینے والے ہوں  
ھم ان لوگوں میں شامل ہوں جو رات جیسے پر سکون وقت میں بھی راحت و آرام کے بجائے تیرے سامنے عبادت و بندگی کے لیے دست بستہ کھڑے ہوتے ہیں اور نماز میں تیرے سامنے راز و نیاز میں مشغول ہوجاتے ہیں

*🤲 یارحمٰن و رحیم*
 ھم تیری ہی پناہ چاہتے ہیں اس بات سے کہ تجھ سے وہ مانگیں جس کا ھمیں علم ہی نہ ہو اگر تو ھمیں نہیں بخشے گا اور تُو ھم پر رحم نہ فرما‎ئے گا، تو ھم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جا‎ئیں گے
اللہ ھمیں تُو ہی محفوظ رکھ سکتا ہے دنیا اور آخرت کے نقصانات سے

*🤲 یا علیم و خبیر* 
تُو جانتا ہے جو ظاہر ہے اور یقیناً تُو جانتا ہے جو چھُپا ہوا ہے اور *اے ھمارے رب* تُو تودلوں میں گزرنے والے خیالات تک سے واقف ہے

*🤲 یا رب العرش العظیم*
 ھم شرمندہ ہیں 
جو بھی ھم سے زیادتیاں ہوئی ہیں 
ھمیں معاف کردے ھم پر رحم کردے ھمارے کیے کی سزا سے ھمیں بچالے کہ تُو ہی ھمیں بچا سکتا ہے 
ھم تیرا در چھوڑ کر کہاں جائیں

*🤲 یا ذوالجلال والاکرام*
ھم تجھ سے التجاء کرتے ہیں وسعت کی ، فراوانی کی ، برکتوں رحمتوں کی اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے اور جو بھی محروم ہیں ان کے لیے بھی
اور
تجھ سے مدد مانگتے ہیں کہ ھمیں تیری طرف آنے میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں اپنے کرم سے دور کردے
جب بھی تیری طرف سے صدا بلند ہو کہ *آئو نماز کی طرف* تو ھم اسکی ادائیگی کے لیے پہلے سے تیار بیٹھے ہوں 
اور جب ھمیں *فلاح کی طرف* بلایا جائے تو ھم صفِ اول میں شامل ہوں اللہ ھمیں خوشی خوشی تیری طرف رجوع لانے والوں میں شامل کرلے 
 
*🤲 اے ھمارے پیارے رب*
سب کی پریشانیوں کو دور کردے 
سب کی تکلیفیں ختم کردے ، راحتیں عنایت کر
بیماریوں سے محفوظ رکھ اور جو بیمار ہیں انکی بیماریوں کو ایسے ختم کردے کہ جیسے کبھی تھی ہی نہیں
 
*🤲اے ھمارے پروردگار*
چور چوری سے لٹیرے لوٹ مار سے باز آجائیں کہ وہ کسی کے حق میں تو کیا ؟ اپنے حق میں کتنی بڑی زیادتی اور آخرت کے کتنے بڑے خسارے کا سامان کررہے ہیں   

(( اللہ میری یہ دعا چوروں اور ڈاکوئوں کی نظروں سے بھی گزرے اور انکے دلوں میں اللہ تُو اپنا ایسا خوف جگادے کہ وہ چوری کرنے اور لُوٹنے سے باز آجائیں
چاہے وہ چھوٹے پیمانے پر کرتے ہوں یا بڑے !!....))

*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ  وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلاَحيَاءِ مِنهُم وَالاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ  السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمین‎ یَا رَبَّ العَالَمِین*

*💫اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* 

*💫اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
___
_
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*____
___
*💫نصیحت*
اپنا جائزہ لیتے رہیے کہ کہیں کسی خرابی کی دیمک آپکے دلوں میں گھر تو نہیں کرگئی ؟! کہ خدانخواستہ وہ دلوں کے ویران کرنے ، انہیں کھوکھلا کرنے اور ابدی خسارے کا سبب بن جانے میں اہم کردار ادا کرے !!....
*ذرا توجہ کرتے رہیے !!.......*

No comments :

Post a Comment