23/02/2026

Ramadan Dua

۱ رمضان المبارک
قرآنی اور مسنون دعائیں

یا اللہ! میرے زوج کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں اور ان کا سینہ بھی میری طرف سے سکون میں رہے۔ آپس میں محبت اور مودت کے معاملات ہوں۔ گھر میں سکون اور خوشیاں ہوں۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دین کے کام کرنے والا بنا دے، کہ أولاد کے لئے بہترین رول ماڈل بن سکیں۔

تو الودود ہے۔ دلوں میں محبت پیدا کرنے والا ہے میرے زوج کے دل میں میری محبت پیدا کر۔
المقلب القلوب ہے۔ ان کا دل ہماری طرف موڑ دے۔
تو الفتاح ہے۔ کھول دے دروازے آسانیوں کے، محبتوں کے، دلوں کے۔

ہم ہاتھ پکڑ کر جنتوں میں داخل ہونے والے بنیں۔ ہمیں جنت کے قابل بنا دے ربی۔

اور میرے مالک، تو نے اولاد دی ہے تو شیطان کے شر سے اسکو بچا بچا کے رکھنا۔ اس کو ایمان والا، صبر و قناعت والا بنانا۔ قلبِ سلیم اور سچ کہنے والی زبان عطا کرنا۔ صحت و عافیت والی لمبی پرسکون زندگی سے نوازنا۔ اچھی صحبت، نیک دوست عطا کرنا۔ دین و دنیا کی ساری بھلائیاں نصیب فرمانا۔ انکا دل حق پر جما دینا۔

تو اولاد کی آزمائش سے نہ آزمانا یا رب۔ اسے ہماری آنکھوں کا نور، دل کا سرور بنانا۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي۔ اس کے دل میں نماز کی محبت ڈالنا۔ فتنوں کے اس دور میں اسے خود سے جوڑ کر رکھنا، اسے متقیوں کا امام بنانا۔

أُعيذُكُما بِكَلِماتِ اللهِ التّامَّة، مِنْ كُلِّ شَيْطانٍ وَهامَّة، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّة
ہمیں اور ہماری اولاد کو شیطان اور نفس کے شر سے محفوظ رکھ۔ جادو، بری نظر اور لوگوں کے حسد سے بچا۔ میں اسے تیری محفوظ پناہوں میں دیتی ہوں۔

ہم بڑے کمزور، بہت بے بس ہیں۔ تُو صاحبِ کن ہے اور تیری کن کے ہم محتاج ہیں۔ اگر ہمارے گناہ ہماری دعاؤں کی قبولیت کے رستے میں رکاوٹ ہیں تو ہمیں معاف فرما دے۔ ہم سے درگزر فرما۔ ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے اٹھایا نہ جائے۔ ہماری اولاد کی طرف سے ہمارا سینہ ٹھنڈا رکھ۔ قیامت تک کی ہماری نسلوں کو ایمان پر رکھ۔ انہیں ہمارے لئے صدقہ جاریہ بنا۔ اپنا فضل فرما، اپنا فضل فرما،اپنا فضل  فرما۔ 

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

Talib e Dua: ♥️🌹💗🌷♥️🌹

No comments :

Post a Comment