13/05/2019

دن کے اوّل حصے کے نوافل

*ضحی*  کے معنی ہیں دن کا چڑھنا

*اور اشراق کا معنی ہے طلوع آفتاب*

پس جب سورج طلوع ہو کر ایک نیزے کے برابر ہو جائے تو اس وقت نوافل کا پڑھنا نماز اشراق کہلاتا ہے 

*1..... نمازِ اشراق*

*صلاة الضحی* یعنی  اشراق کا وقت طلوعِ آفتاب سے چند منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔ اسے نمازِ فجر اور صبح کے وظائف پڑھ کر اٹھنے سے پہلے اسی مقام پر ادا کرنا چاہیے

*حضورﷺ  نے فرمایا*

"جس آدمی نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی, پھر سورج طلوع ہونے تک بیٹھ کر الله تعالیٰ کا ذکر کرتا رہا اور _2 رکعت نماز ادا کی اسے _ایک حج اورایک  عمرہ کا ثواب ملےگا_  

*_پورےایک حج اور  ایک عمرہ کا_*

*_پورے ایک حج اور ایک عمرہ_* کا ثواب ملے گا"

صحیح سنن الترمذی للالبانی الجزء الاول رقم الحدیث 480  

*2.... چاشت کا وقت*

آفتاب کے خوب طلوع ہو جانے پر شروع ہوتا ہے۔ جب طلوعِ آفتاب اور آغازِ ظہرکے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لیے افضل وقت ہے۔

*رسولﷺ نے فرمایا:*

"الله تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں دن کے شروع میں میرے لئے  رکعت نماز ادا کر میں تیرے سارے کاموں کے لئے کافی ہو جاوں گا"

رواہ الترمزی
الجزء الاول (395)

*3.... نمازِ اوّابین*

*صلاۃ اوّابين*

يعنى *صلاۃ ضحىٰ* ہی ہے، جو سورج اونچا ہونے اور زوال سے پہلےدو ، چار يا چھ يا آٹھ ركعت پڑھى جاتى ہے

وقت بدلنے کی وجہ سے اس کا نام بھی بدل گیا

اور ايک قول يہ ہے كہ:
(اطاعت كى طرف پلٹنے والے)        

  اگرچہ يہ طلوع شمس سے ليكر زوال سے پہلے تک ادا كی جا سکتی ہیں

      *نماز اوّابین*

حضرت زید بن ارقمؓ  نے کچھ لوگوں کو نماز چاشت پڑھتے ہوئے دیکھا تو کہا "کیا تم لوگوں کو علم نہیں کہ اس وقت کے علاوہ دوسرا وقت اس نماز
(اوّابین)کے لئے افضل ہے اور یہ وہ وقت ہے جس کے بارے میں) رسولﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ *"اوّابین کا وقت تب ہی ہوتاہے جب اونٹ کے بچوں کے پاوٴں جلنے لگیں "

[صحیح مسلم للالبانی ،رقم الحدیث 368]  

*وضـــــــاحـــــــت*

اگر سورج طلوع ہونے کے پندرہ بیس منٹ بعد یہ نوافل ادا کیے جائیں تو نماز اشراق کہلاتے ہیں ,اگر طلوع آفتاب کے تقریباً گھنٹہ بعد ادا کیے جائیں تو نماز چاشت کہتے ہیں, اور اگر طلوع آفتاب کے دو ڈھائی گھنٹے بعد ادا کیے جائیں تو نماز اوّابین کہلاتے ہیں

ایک ہی نفل نماز ہےاوقات کی تبدیلی کے ساتھ ہی نام بھی بدل گیا  اور فضیلت بھی ،،،، جسے جو وقت میسر آئے پڑھ لیں

No comments :

Post a Comment